{AF}
پشاور میں بچوں کے سکول پر حملہ کر کے جہاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پشاور میں بچوں کے قتل عام کی کاروائی کا دن 16دسمبر کا انتخاب کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اس کے پیچھے کو ن ہو سکتا ہے،پشاور میں بچوں کے سکول پر حملہ کر کے جہاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کے دکھ میں پوری کشمیری قوم شریک ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور عالمی استعمار کا سوچا سمجھا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو اندروانی طور پر کمزور کیا جائے تا کہ وہ نہ تو ملت اسلامیہ کی راہنمائی کر سکے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور جامع پالیسی اپنا سکے،انہوں نے کہا کہ یہ عالمی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پاکستانی قوم کو متحد اور منظم ہونا پڑے گا،تمام قومی قائدین اور عسکری قیادت مل کر پاکستان کے خلاف گھناؤنے عزائم رکھنے والوں کا مقابلہ کریں،انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جان کی نزرانے پیش کر کے پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان میں ہونے والا چھوٹا سا واقع بھی کشمیریوں کو غمگین کر دیتا ہے یہ تو بہت بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش اﷲ ناکام بنائیں گے کیونکہ یہ ملک اﷲ کے نام پر حاصل کیا گیاہے،انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا گو بھی ہیں اور قربانیاں بھی پیش کررہے ہیں۔