جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر عبدا لرشید ترابی کا پشاور میں معصوم بچوں پر حملے اور ان کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر عبدا لرشید ترابی کا پشاور میں معصوم بچوں پر حملے اور ان کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر عبدا لرشید ترابی نے پشاور میں معصوم بچوں پر حملے اور ان کی شہادتوں کو افسوسناک کرقراردیتے ہوئے اس پر شد ید افسوس کا اظہا رکیا ہے اور کہاہے کہ اس وااقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ترجمان کے مطابق انھوں نے کہاکہ وطن عزیزکو دشمنوں نے گھیر اہواہے ،پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی،بھارت سمیت دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملیں گے،انھوں نے کہا کہ اس واقعے کشمیریوں کے دل دکھوں سے چور ہوئے ہیں کشمیری جو تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے لیے اس طرح کی خبریں دکھ کا باعث ہوتی ہیں کشمیری پاکستان کو مدینے کے بعد پاک ریاست خیال کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر