پاکستانی قوم نے سقوط مشرقی پاکستان سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanپاکستانی قوم نے سقوط مشرقی پاکستان سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،محمود الحسن چودھری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے سقوط مشرقی پاکستان سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،مفادات کے دائرے میں قید پاکستان کی قیادت نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا اور کمزور کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سقوط مشرقی پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی مملکت اﷲ تعالیٰ نے نعمت کے طور پر عطا فرمائی تھی لیکن پاکستان کی قیادت نے کفران نعمت کیا جس کے نتیجے میں اﷲ تعالیٰ نے اس ملک پر بد امنی ،دہشت گردی،بھوک،افلاس مسلط کر دی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کی راہنمائی کے لیے اﷲ نے دیا تھا لیکن مغرب کی غلام قیادت نے اس کو مسائلستان بنا دیا انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ہر طرح کے وسائل سے مالامال ہے لیکن بد دیانت قیادت نے اس کو لوٹ مار کر کے اپنے خزانے تو بھر لیے لیکن غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا،انہوں نے کہا کہ سقوط مشرقی پاکستان آج ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم ایک بار پھر نظریہ پاکستان کی خاطر کھڑے ہوجائیں متحدہو جائیں اور اﷲ کے دئیے ہوئے اس ملک میں اﷲ کے نظام کو غالب کریں اسی میں ہماری اور پوری قوم کی نجات ہے اور اسی مقصد کے لیے یہ ملک ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر