سراج الحق اور عبدالرشید ترابی جلد گلگت بلتستان کا طوفانی اور تاریخی دورہ کریں گے،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateسراج الحق اور عبدالرشید ترابی جلد گلگت بلتستان کا طوفانی اور تاریخی دورہ کریں گے،مشتاق ایڈووکیٹ {/AF}

عنایت اﷲ شمالی سمیت اہم موثر اور قد آور شخصیات جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گیں،آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم،تحریک انصاف،مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی،نور بخشی سمیت دیگر جماعتوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑی ہے اب پارلیمنٹ میں آکر یہاں کے مسائل حل کرنے کی جنگ لڑے گی راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جلد ہی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی تاریخی اور طوفانی دورہ کریں گے اس موقع پر ہزاروں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے سابق چیئرمین عنایت اﷲ شمالی سمیت گلگت بلتستان کی اہم اور قد آور شخصیات جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی،جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس خطے کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑی ہے ،عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشش کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اس جماعت کو منتخب کریں تا کہ اسمبلی کے اندر جا کر بھی جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمانی کرے اور عوامی مسائل حل کرے،انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کی آمد کے موقع پر اہم حکمت عملی تشکیل دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی کمیٹی نے ہوم ورک کر رہی ہے اور مرکزی سیاسی کمیٹی بھی اس پر کام کررہی ہے جماعت اسلامی ایسی حکمت عملی واضع کرے گی جس سے اس خطے میں حقیقی تبدیلی محسوس کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس خطے کو فرقہ پرستی کی نظر کر کے اس کی تعمیر و ترقی کو روک دیا گیا لاکھوں بے روزگار نوجوان درپہ در ہیں جماعت اسلامی فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر اس خطے کے لیے کام کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر