وزیر اعظم آزاد کشمیر محکمہ تعلیم باغ میں سردار قمرالزمان کی ہدایت پر خلاف قواعد اور بغیر مشتہر کی گئی عربی معلمین کی اسامیوں پر تعنیاتیوں کا نوٹس لیں نثار شائق

{AF}nisar ahmed shaiqوزیر اعظم آزاد کشمیر محکمہ تعلیم باغ میں سردار قمرالزمان کی ہدایت پر خلاف قواعد اور بغیر مشتہر کی گئی عربی معلمین کی اسامیوں پر تعنیاتیوں کا نوٹس لیں نثار شائق{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور چیئرمین امور نوجوانان نثار شائق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر محکمہ تعلیم باغ میں سردار قمرالزمان کی ہدایت پر خلاف قواعد اور بغیر مشتہر کی گئی عربی معلمین کی اسامیوں پر تعنیاتیوں کا نوٹس لیں ورنہ نہ صرف باغ میں بلکہ پورے آزاد کشمیر میں نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف گھیراؤ کریں گے،محکمہ تعلیم کے افسران انصاف کا قتل عام نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سردار قمرالزمان نے تعلیمی پیکج کے نام پر بھی تعلیم کا بیڑا غرق کیا جس کا ثبوت آج سرکاری سکولوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے اور اب ہیلتھ پیکج پر حکومت کو بلیک میل کر کے محکمہ صحت میں بھی نااہل افراد کو برتی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قمرالزمان اگر باغ کے مسائل کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے تو وہ اس طرح میرٹ کا قتل عام کر کے برتیاں نہ کرتے انہوں نے کہا کہ باغ کے عوام اور بالخصوص نوجوان اس ظالمانہ نظام اور میرٹ کے قتل عام کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ریاست کے وزراء ریاست کے وزیر بننے کے بجائے اپنے اپنے حلقوں کے وزیر اعظم بن کر اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو بغیر میرٹ بھرتی کر رہے ہیں جنگلات کاٹ کر سمگل کر رہے ہیں قیمتی پتھر چوری کر کے مال بنا رہے ہیں خالصہ جات کا الاٹ منٹ کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد باغ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کا اجلاس بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر