مشرقی پاکستان کا سانحہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کے نتیجے میں پوری قوم کو برادشت کرنا پڑا جو اسلامی تاریخ کا سب سے بد ترین سانحہ ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمشرقی پاکستان کا سانحہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کے نتیجے میں پوری قوم کو برادشت کرنا پڑا جو اسلامی تاریخ کا سب سے بد ترین سانحہ ہے ، عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کا سانحہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کے نتیجے میں پوری قوم کو برادشت کرنا پڑا جو اسلامی تاریخ کا سب سے بد ترین سانحہ ہے ،برصغیر میں دو قومی نظریے کی جنگ جاری ہے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو اسی جنگ کے نتیجے میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دیں اور ابھی تک کیمپوں میں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن گونا گو مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ نظریہ پاکستان سے انخراف ہے کچھ طاقتیں ابتدا ہی سے ان سازشوں میں مصروف ہو گئیں تھیں کہ پاکستان کو اس کے نظریے سے دور کیا جائے چونکہ پاکستان اسلامی نظریے پہ قائم ہوا تھا اور اس کی مضبوطی بھی اسلامی نظریے کی وجہ سے ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ لابیز جنہوں نے پاکستان کو دولخت کیا اور ایک بار پھر پاکستان کے خلاف متحرک ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ سارے فیصلے دہلی میں لکھے جا رہے ہیں اور ڈھاکہ میں سنائے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کو بھی یہی پیغام دیا جا رہاہے اگر انہوں نے اسلامی نظریے اور پاکستان سے محبت کی تو آپ کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی عسکری اور ملی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو نظریاتی بنیادوں پر قائم رکھنے کے لیے اس کے احساسی نظرے کو مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اپنانی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور کشمیرکو آزاد کروانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کی پالیسیاں ترتیب دی جائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر