{AF}
حکومت آزاد کشمیر پرانے ٹیرف کے مطابق بلات کی درستگی کرے میرپور پروٹیکشن فورم کے مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں،شیخ عقیل الرحمن{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر پرانے ٹیرف کے مطابق بلات کی درستگی کرے میرپور پروٹیکشن فورم کے مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کے ساتھ ساتھ منگلا ڈیم کی رائلٹی بھی فراہم کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان صوبوں سے زیادہ رائلٹی کشمیریوں کو فراہم کرے تا کہ اہل کشمیر اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو اور مضبوط کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان اور کشمیر کے درمیان تعلقات کو کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور اس کی سلامتی بھی کشمیر سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ اہل میرپور نے ڈیم کی تعمیر میں قربانیاں دی ہیں ڈیم متاثرین کے مسائل فوری حل کیے جائیں جماعت اسلامی میرپور پروٹیکشن فورم کے ساتھ ہے ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔