{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی کمیٹی متحرک امیدواروں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موثر پارلیمانی نمائندگی کے لیے منصوبہ تیار {/AF}
بھمبر( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی سیاسی متحرک ہو چکی ہے ترجمان کے مطابق بھمبر سے تاؤ بٹ اور گلگت سے بلتستان تک موثر نمائندگی کے لیے منصوبہ عمل اور لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے دورے شروع کر دیے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی میں سیاسی کمیٹی پہنچ چکی ہے اور سیاسی حالات امیدواروں کے نام اور موثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں لانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا ہے ۔سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری نثار شائق نے اجلاس شروع کر دیے ہیں ۔ سماہنی میں بھر پور اجلاس منعقد ہوا جس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کی سفارشات تیار کی گئی ہیں ۔