حکومت آزاد کشمیراور کشمیرکونسل بلوچ کے عوام سے ضمنی انتخابات میں کیے گئے وعدے پورے کرے اور حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت آزاد کشمیراور کشمیرکونسل بلوچ کے عوام سے ضمنی انتخابات میں کیے گئے وعدے پورے کرے اور حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}

cبلوچ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیراور کشمیرکونسل بلوچ کے عوام سے ضمنی انتخابات میں کیے گئے وعدے پورے کرے اور حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد کرے،عوامی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کو قومی ایجنڈا بنائیں،نظام تبدیل کیے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ سکتی ہے،لاکھوں بے روزگار نوجوان مغرب کاہد ف ہیں،غازیوں اور شہیدوں کے خطے میں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے،عوام 1947ء کی طرح منظم اور متحدہوکر آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے،ان خیالات کااظہار انھوں ںنے بلوچ بیٹھک اعوان آباد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ اور ضلع سدھنوتی کے اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع سردار حبیب ،نزاکت حسین اور خلیل ہاشمی سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریب میں نئے بنے والے اراکین کونسل نے حلف اٹھایا،تقربیات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اربوں روپے کے بجٹ ہے حکومت اعلان بھی کرتی ہے مگر اس کے باوجود نہ تو جالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی کوئی مد د ہوئی ہے اورنہ ہی وہ عہد پورے ہوئے ہیں جو کونسل اور حکومت نے کیے تھے انھوں نے کہاکہ حکومت جن منصوبوں کا اعلان کرتی ہے ان کو پورا کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ ڈڈیال تا سرساوا روڈ ،تراڑکھل ایکسپرپس وے پر حکومت کو فوری کام شروع کرنا چاہیے،انھوں نے کہاکہ جہاں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کے دفترکھول دیتے ہیں معلوم نہیں حکومت اور اس کے وزراء کسی مرض کی دوا ہیں،لاکھوں بے روز گار نوجوان مغرب کا ہدف ہیں وہ ان کو اپنی تہذیب میں رنگ رہاہے ،ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کو بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شام ہے مگر حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی ایجنڈ ا نہیں ہے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس خطے کو حقیقی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے آزاد خطے کو حقیقی ماڈل ریاست بنانا ہمار اہد ف ہے یہ ماڈل ریاست کشمیرکی آزادی کی ضمن بھی ہوگی اور مسائل بھی حل کرے گی اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے بھی خصوصی منصوبے بنائے گی،انھوں نے عوام اور نوجوانوں سے کہاکہ وہ جماعت اسلامی کے دست وبازوبنیں جماعت کے پاس کے لیے ایجنڈاہے ۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی رائے عامہ کو منظم کر کے حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے اور جعلی قیادت سے عوام کی گردنیں آزاد کروائے گی،انھوں نے کہاکہ غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین پر مجاہد قیادت کی ضرور ت ہے،اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے درس حدیث دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ نبی ﷺ کی ذات ہے جس نے ہمیں امانت اوردیانت کے اصول اپنانے کا درس دیا،امانت اور دیانت ہمارے معاشرے میں عام ہوجائے توکرپشن ختم ہوجائے گی،جماعت اسلامی اسی دعوت کو لے کر اٹھی ہے جو بنی ﷺ نے ہمیں دی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر