حکومت فوری طور پر میر پور پروٹیکشن فورم کے مطالبات پورے کرے اہل میر پور نے دو مرتبہ منگلا ڈیم کی تعمیر اور توسیع کے موقع پر اپنے گھر اپنی زمینیں اور اپنے قبرستان ڈبو دیے ہیں ۔ عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت فوری طور پر میر پور پروٹیکشن فورم کے مطالبات پورے کرے اہل میر پور نے دو مرتبہ منگلا ڈیم کی تعمیر اور توسیع کے موقع پر اپنے گھر اپنی زمینیں اور اپنے قبرستان ڈبو دیے ہیں ۔  عبدالرشید ترابی{/AF}

میر پور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت فوری طور پر میر پور پروٹیکشن فورم کے مطالبات پورے کرے اہل میر پور نے دو مرتبہ منگلا ڈیم کی تعمیر اور توسیع کے موقع پر اپنے گھر اپنی زمینیں اور اپنے قبرستان ڈبو دیے ہیں ۔ ان کی ان قربانیوں کے عوض پورا پاکستان روشن ہو رہا ہے اور ان کی آباد کاری ان کے معاوضے اور ان کے مسائل فوری حل کا تقاضا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران میر پور کے صدر چوہدری نعیم کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل میر پور کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ برداشت کی جائے گی نہ قبول کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے پرانے ٹیرف کے مطابق بلات جاری کرے اور فورم کی طرف سے جو شکایات آ رہی ہیں ان کا فوری ازالہ کرے۔عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے صوبوں سے بھی بڑھ کر کشمیر کے لیے وسائل فراہم کرے جس طرح حکومت اپنے صوبوں کے لیے قدرتی وسائل پر رائلٹی دیتی ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں اور خاص کر منگلا ڈیم کی رائلٹی کشمیریوں کو فراہم کی جائے اور بجلی سستے نرخوں پر عوام پر فراہم کی جائے آزاد جموں وکشمیرکو صوبوں سے زیادہ حقوق دیے جائیں تا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط ہو جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمران اپنا رویہ درست کریں وہ آزاد خطے کے لوگوں کو غلام نہ سمجھیں یہ خطہ عوام نے بے مثال قربانیاں پیش کر کے آزاد کیا ہے اور آج بھی تکمیل پاکستان اور استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اسلام آباد سے وزارت امور کشمیر اور ان کے مرکزی اداروں کے بل بوتے پر آزاد کشمیر میں ایسے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں جو جرات اور اعتماد کے ساتھ اپنے جائز مطالبات کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی عوام کی ترجمانی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے لوگ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اپنی قیادت آزادانہ من مرضی سے منتخب کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں برادریوں ‘ علاقوں اور ضلعوں کے دائروں سے نکل کر فیصلے کریں تاکہ یہاں ایک اچھی حکومت قائم ہوجو عوام کے حقوق کی ترجمان بھی ہو نگہبان بھی ہو اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اس نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح جماعت اسلامی پاکستان نے بھی قاضی حسین احمد سے لے کر سراج الحق ‘ لیاقت بلوچ تک سب کشمیر کی آزادی کے لیے رائے عامہ کو منظم کر کے کشمیریوں کی پشت پر لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لاہور کے اجتماع میں تحریک آزادی کشمیر کو فوکس پوائنٹ بنا کر اجاگر کیاگیا اور اس میں شریک ساری دنیا اسلامی تحریکوں کے قائدین سے کشمیر پر ایک متفقہ اعلامیہ سامنے لا کر کشمیریوں کو یہ پیغام دیا کہ نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری امت کی اسلامی تحریکیں آپ کی پشت پر ہیں اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیگر پارٹیاں بھی زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے کشمیریوں کے حق میں عملی کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر