اگر حکومت نے بجلی کے اضافی بلوں کی درستگی نہ کی اور پرانے ٹیرف کے طے بجلی کے بل نہ دیے توجماعت اسلامی میرپور پروٹیکشن فورم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemاگر حکومت نے بجلی کے اضافی بلوں کی درستگی نہ کی اور پرانے ٹیرف کے طے بجلی کے بل نہ دیے توجماعت اسلامی میرپور پروٹیکشن فورم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے بجلی کے اضافی بلوں کی درستگی نہ کی اور پرانے ٹیرف کے طے بجلی کے بل نہ دیے توجماعت اسلامی میرپور پروٹیکشن فورم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،حکومت اپنا قبلہ درست کرلے،غریب عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالے اور فوری طور پر بجلی کے مسائل حل کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مثبت تنقید پر یقین رکھتی ہے بے جا کسی پر نہ تنقید کرتی ہے اور نہ یہ ہماری روایت ہے ،میرپور کے عوام گزشتہ گئی ماہ سے چیخ رہے ہیں کہ ان کے بل درست کیے جائیں اور اضافی بل نہ دیے جائیں مگر اس کے باوجود حکومت اورمحکمہ برقیات پر کوئی اثر نہیں ہورہاہے ایسے لگتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے جماعت اسلامی خبردار کرتی ہے کہ حکومت اور محکمہ برقیات عوام کے مسائل فوری حل کرے ورنہ جماعت اسلامی ڈنڈا لے کرجب میدان میں نکلے گی تو اس سے زیادہ مسائل پیدا ہوں گے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکے لیے بیس کیمپ میں رواداری کی سیاست چاہتی ہے مگر عوام کے حقوق پر کوئی کمپورمائز نہیں کریں گے ،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے مگر حکومت کے وزراء یوں لگتاہے جیسے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن ررہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ عوام بھی وقت پر درست فیصلے نہیں کرتے اور ایسے ہی افراد کو اپنے کندھوں پر بیٹھا تے ہیں جو ان کا استحصال کرتے ہیں اور اپنے اکاوئنٹ میں اضافہ کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر