{AF}
بھارت اور نریندمودی نوشتہ دیوار پڑھ لیں کشمیرکے شجرو ہجر بھی آزاد ی مانگ رہے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ،ملوٹ،چیراٹوپی(پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت اور نریندمودی نوشتہ دیوار پڑھ لیں کشمیرکے شجرو ہجر بھی آزاد ی مانگ رہے ہیں،بھارت اور نریند مودی کا خیال ہے کہ کشمیری سیاسی پراسیس میں شامل ہوگئے ہیں تو وہ رائے شماری سے کیوں گھبراتے ہیں رائے شماری کیوں نہیں کروادیتے تاکہ دود ھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں ملوٹ اور چیرا ٹوپی کے مقام پر دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گن پوائنٹ پر عوام کو گھیر کر پولنگ اسٹیشن پر لایا جاتا ہے مگر مودی کے جلسے میں ہڑتال سے ثابت ہوچکا ہے کے عوام کے کس کے ساتھ ہیں،نہام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں ساری دنیا بھارت کے انتخابات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول کریں گے اورنہ اپنی جدوجہد سے دست کش ہوں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ حقیقی کردار ادا کرے مگر یہاں پاورپالیٹیکس کرنے والی جماعتیں اور قیادتیں اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں،آزادکشمیرمیں لوگوں کے بنیادوں حقوق کی نگہبانی کرنے کا حق بھی یہ لوگ ادانہیں کرسکے ہیں،عوام مسائل زدہ ہیں،جس طرف بھی میں جاتا ہوں عوام مسائل کا رونہ رورہے ہیں،متاثرین زلزلہ کے مسائل ابھی تک اسی طرح ہیں متاثرین سیلاب ک مسائل اسی طرح ہیں،لاکھوں نوجوان بے روزگاری ہیں ان کے روزگار کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے جو چند آسامیاں نکلتی ہیں وہ بھی قبیلوں کی اقرباء پروری کی نذر ہوجاتی ہیں،ریاست کے اندر جو بھی چھوٹے موٹے منصوبے وہ چاہے کونسل کے ہوں یا آزا دحکومت کے ان کی بھی ناقص تعمیر اور کرپشن کی کہانیاں ہیں،عد ل انصاف کا مقدان ہے صحت اور تعلیم کا بیڑا غرق ہے ،ان خالا ت میں جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے جو اپنا فریضہ اداکررہی ہے اور نظام اور اس قیادت کو بدلنے کی آواز لگارہی ہے ،انھوں نے کہا جب تک عوام نے اس قیادت اور اس نظام کو نہ بدلا تو اس وقت تک ہمارے مسائل حل ہوں گے اورنہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہوگی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تبدیلی کا حقیقی ایجنڈ الے کر نکلی ہے اور اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ عوام کی خدمت بھی کی ہے اب بار ہماری اسمبلی میں نمائندگی تھی تو نہ صرف اپنے حلقے کو مثالی ثابت کیا بلکہ میرٹ کی بحالی اور عدل انصاف کے لیے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ،نواجوانوں کے حقوق کی جنگ اسمبلی کے اندر بھی لڑی اور عوامی سطح پر بھی لڑی اور قانون سازی میں ابھی اہم کردار ادا کیا،انھوں نے کہا عوام تبدیلی کے لیے ہمار اساتھ دیں ان کے بنیادی حقوق ان کے گھروں کی دھلیز پر پہنچائیں گے،دریں اثناء انھوں نے ملوٹ میں صیاد کے بہنوئی کی وفات پر ان کی نمازجنازہ میں شرکت اور چیراٹوپی کے مقام پر بھی سرداردلشاد کے ہاں تعزیت کی، ان کے ہمراہ مولانا ہدایت اﷲ سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔