جماعت اسلامی نے عوام کے بنیادوں حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر جنگ لڑی ہے عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی نے عوام کے بنیادوں حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر جنگ لڑی ہے عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے عوام کے بنیادوں حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر جنگ لڑی ہے اور گزشتہ 30سال سے جماعت سلامی نے عدالتوں کی سطح پر اسمبلی کے پلیٹ فارم پر وہ جنگ لڑی ہے جس کی کوئی دوسری جماعت مثال پیش نہیں سکتی،آفات سماوی ہوں یا زلزلہ متا ثرین سیلاب ہوں یا بے سہارا عوام کی کفالت جماعت اسلامی نے تاریخ ساز خدمات سرانجام دی ہیں،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام یکسو ہوکر وقت ضائع کیے بغیر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اب مزید تجربات کی ضرورت نہیں ہے،تجربات عوام بہت کرچکے ہیں،انھوں نے کہاکہ ان جماعتوں کے اندر خود احتسابی کا عمل نظام اور احسا س نہیں،ان کا حکومت میں آنے کا مقصدا ورمشن لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنا ہوتا ہے جس معاشرے میں تقرریوں تبادلوں اور چھوٹی چھوٹی سکیموں پر بھی کمیشن وصول کیا جائے وہاں تعمیر وترقی کیسے ہوسکتی ہے ،بگاڑ کے اس ماحول میں جماعت اسلامی اصلاح احوال کا جھنڈ ا لے کر میدان نکلی ہے ،پورے آزاد کشمیرمیں مصروف جہد ہے،باغ سمیت پوری آزاد خطے میں اس کے پاس صاحب کردار رقیادت اور باصلاحیت افراد موجود ہیں،جو تبدیلی لاسکتے ہیں جن کے اندر خوف خدا بھی ہے اور خود احتسابی کا احساس بھی ہے،انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ 25برس سے بلدیاتی انتخابات سے گزیز کیا جارہاہے جو قومی جرم ہے،لوکل گورنمنٹ کا نظام جو پوری دنیا میں اور خاص کر جمہوری معاشروں میں اس کو تعمیر وترقی میں اہم کردار ہوتا ہے اس سے گزیز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ عوام براہ راست حکومت کے معاملات میں شریک ہوں،انھوں نے کہا کہ حکومت فری اینڈ فیئر بلدیاتی انتخابات کروائے،سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مشن ہے کہ اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا دیا ہوا نظام عدل قائم ہوتاکہ ہر انسان کو انفرادی اور اجتماعی طورپر حق ملے،ہمار ا موجودہ نظام حق دار کو حق سے محروم کرتاہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کا بیس کیمپ بھی ہے اور یہ حقیقی بیس کیمپ بنے گا تو مسئلہ کشمیر حل کی جانب گامزن ہوگا،تحریک ا ٓزاد کشمیرکونتیجہ خیز بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آزاد خطہ حقیقی بیس کیمپ ہو،جماعت اسلامی اس محاذ پر بھی لازوال قربانیاں پیش کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی قوام اور عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے چونکہ اس کے پاس دیانت دار قیادت موجو دہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر