{AF}
حکومت پتن شیر خان ہائیڈل پروجیکٹ پر فوری کام شروع کروائے اور متاثرین کو معاوضے ادا کرے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
آزداپتن سے کوہالہ روڈ سفر کے قابل نہیں ،منگ رورل ہیلتھ سنٹر اثاثہ قدیمہ بن چکاہے،پتن شیر خان اور نکہ بازار میں کوئی سہولت حاصل نہیں ،پوری ریاست مسائلستان بن چکی ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں زندگی بدل دیں گے منگ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پتن شیرخان ہائیڈل پروجیکٹ پر کام فوری شروع کروائے اور متاثرین کو معاوضے ادا کیے جائیں،آزاد ریاست کے اندر جس طرح بھی سفر کیا جائے مسائل ہی مسائل کانظر آتے ہیں آزاد پتن سے کوہالہ روڈ سفر کے قابل نہیں ہے منگ کے اندر قائم رورل ہیلتھ سنٹر اثاثہ قدیمہ کا نقشہ پیش کررہاہے ،پوری ریاست مسائلستان بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگ میں ذمہ اداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر سردار ریاض سیکرٹری حلقہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ پتن شیر خان اور نکہ بازار میں کوئی سہولت حاصل نہیں ، عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں زندگی بدل دیں گے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ ایمان سلامت رہ سکتاہے اور نہ ہی ہمار ے مسائل حل سکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ اس نظام کی تبدیلی کے لیے کارکن گھروں سے نکلیں اورعوام کو اپنے ساتھ شامل کریں۔