آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے جماعت اسلامی پورے خطے میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کرتی ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے جماعت اسلامی پورے خطے میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کرتی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے جماعت اسلامی پورے خطے میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کرتی ہے،دھنس اور دھاندلی سے جعلی اسمبلیاں بنوائی جائی ہیں اصل قیادت کی بجائے جعلی قیادت مسلط کی جاتی ہے جو مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بنتی ہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپورانداز سے حصہ لے گی اور ایک موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی،سفارشات کی تیاری کے لیے نورالباری ،مشتاق ایڈووکیٹ مولاناسمیع سمیت دیگر افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی قیادت کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امراء اور سیکرٹری جنرل نے بھی خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہاکہ آمدہ انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کروائے جائیں جہاں اسی اسی کروڑ ووٹر ہیں وہاں اس سسٹم کے تحت انتخابات کروائے جاتے ہیں ہمارے ہاں اس کو کیوں مشکل بنادیا گیاہے اس لیے کہ اس کے ہوتے ہوئے دھاندلی نہیں ہوسکتی،انھوں نے کہاکہ پورے انتخابی عمل کے پیکچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ اکیسویں صدی میں بھی ہم اسی پرانے طریقے پر ووٹ دیتے ہیں جس میں سب جعلی ووٹ کاسٹ کیے جاتے ہیں،جعلی ووٹ حاصل کرکے اسمبلی میں آنے والے فرد سے کیا امید لگائیں گے کہ وہ اصل کام کرے گا اس نے بھی جعلی کام کرنے ہیں،ہمارے ہاں جس طرح سے برادریوں علاقوں اور تعصبات کی بنیادی پر ووٹرز کو ہراساں کیا جاتا ہے اور جعلی ووٹ ڈال کر جعلی قیادت مسلط کی جاتی اس طرح کی مثال اب دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کے لیے بھرپور مہم چلائے گی اور اس میں باقی جماعتوں اور سماجی تنظمیوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ سوسائٹی کو بتایا جائے کہ ان کے مینڈیٹ کو کس طرح ہائی جیک کرکے ان کے خلا ف استعما ل کیا جاتاہے،ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جاتاہے ،برادری اور علاقوں کے نام پر کس طرح استحصال ہورہاہے ،انھوں نے کہاکہ یہ تحریک آزادی کشمیر کا تقاضابھی ہے ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے ان کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا ضرور ی ہے ،انھوں نے کہاکہ اس کام کے لیے جماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر ہونااور ایک موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جانا ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جس نے تحریک آزادی کشمیرکے لیے تاریخی قربانیاں پیش کی ہیں ان کو قربانیوں کو اب بارآور کروانے کے لیے وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیراسمبلی میں جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت ہو،انھوں نے کہاکہ اس کے لیے موثر افراد کو جماعت میں شامل کیا جائے،انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 5جنوری سے 5فروری تک پورے خطے میں حق خودارایت مہم چلائے گی،اس کے لیے بھی انھوں نے اہداف طے کیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر