{AF}
جماعت اسلامی کے کارکن ایسی تحریک اٹھائیں جو فرسودا ور کرپٹ نظام کے خاتمے میں فیصلہ کن ثابت ہو، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایسی تحریک اٹھائیں جو فرسودا ور کرپٹ نظام کے خاتمے میں فیصلہ کن ثابت ہو،مال بناؤ پارٹیوں اور حکمرانوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،ظلم،نا انصافی،کرپشن،اقرباپروری مہنگائی اور بے روزگاری نے معاشرے کی چوہلیں ہلا کر رکھ دی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امراء اضلاع ٹیم کیپٹن ہیں وہ اپنے اپنے ضلعوں کی تنظیم کو فعال کریں اپنے گھروں اور محلوں میں دعوت کو عام کریں عوامی مسائل کے ترجمان بن جائیں جماعت اسلامی کی تنظیم کو ہر سطح پر مضبوط اور مستحکم کریں،وارڈ کی سطح تک اپنا موثر نیٹ ورک قائم کریں،موثر افراد اور شخصیات کو جماعت اسلامی میں شامل کریں اور خاص کرنوجوان جو ہمارے دشمن کا ہدف ہیں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں انہوں نے کہاکہ مال بناؤ پارٹیاں اور حکمران عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں ظلم نا انصافی،کرپشن میرٹ کی پامالی،اقرباپروری،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ہر آنے والے حکمران نے اصلاح احوال کرنے کے بجائے خرابیوں میں اضافہ کیا ہے عوامی مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کے مشن کو نظر انداز کیا ہے ایسے میں جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے جس کے پاس کردار اور باصلاحیت قیادت اور متبادل نظام موجود ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے،امراء اضلاع کے اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں کشمیر پر فوکس اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کو کامیاب اجتماع عام کرنے پرمبارکباد پیش کی،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جس طرح عالم اسلام سے آئے ہوئے قائدین کی مشترکہ کانفرنس میں متفقہ طور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تائید اور حمایت کی گئی اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وہ اپنے محسن قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل کے حصول تک جمایت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائے گی جو پوری دنیا کے لیے باعث راغب ہو گی،عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا کہ 5جنوری سے5فروری تک پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں بھرپور انداز سے حق خودارادیت کی مہم چلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی اس مہم کے ذریعے ایک کروڑ ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کی ہیں اور اب مزید لاکھوں ایک میلز کی جائیں گئیں انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول تک یہ مہم بھی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ہر محاذ پرجنگ لڑنی ہے اور اسلام کو غالب کرنا ہے یہ مقدس مشن انبیا کا مشن ہے۔