{AF}
عبدالرشید ترابی کی وزیر امور کشمیربرجیس طاہر سے اہم ملاقات {/AF}
گلگت بلتستان سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال گلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف اور شفاف بنائیں گے،برجیس طاہر آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ لاکھوں بچے جو سکول کی چھت نہ ہونے کے باعث مسائل کا شکار ہیں وہ ختم ہوں،عبدالرشید ترابی آزاد کشمیرمیں جاری منصوبہ جات کی مانٹرنگ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور منصوبوں کو مشتہر کی جائے تاکہ عوام کو پتہ ہو کہ کہاں کہاں منصوبے چل رہے ہیں،ریسٹ ہاؤس باغ تا سدھن گلی روڈ اور نعمانپورہ تاکہ بیس بگلہ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کرپش کا کم کیا اور اور کوشش کررہے ہیں کہ ختم کریں،گلگت بلتستان میں غیر جانبدارا لیکشن کمشنر بنادیا نگران سیٹ اپ اور پورا عملہ غیر جانبدار لگائیں گے،شونٹر نالے پر ٹنل فوری مکمل کیا جائے اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد جس میں نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے وزیر امور کشمیربرجیس طاہر سے اہم ملاقات کیا،ترجما ن کے مطابق اس موقع پر برجیس طاہر نے کہاکہ میاں نواز شریف آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں تعمیر وقرقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،برجیس طاہر نے عبدالرشید ترابی اور ان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کروائیں گے ،غیر جانبدار الیکشن کمیشنر کا تقرر کردیا ہے نگران سیٹ اپ اورپورے عملے کو غیر جانبدار لگائیں گے تاکہ عوام آزاد ی سے اپنی مرضی کی حکومت قائم کرسکیں، برجیس طاہر نے کہا آپ کی خبر پر میں نے ریسٹ ہاؤس باغ تک سدھن گلی اور نعماپنورہ تاکہ بیس بگلہ روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لے لیاہے اور کمیٹی قائم کردی ہے اور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی خرابی ہے تو آپ بتائیں،ہم نے کرپش کو ختم کرناہے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے وزیر امور کشمیرکو آزاد کشمیرکے مسائل سے ان کو اگاہ کیا اور کہاکہ متاثرین زلزلہ کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں لاکھوں بچے سکولوں کی چھتوں کے بغیرتعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،شونٹر نالے پر ٹنل تعمیر کی جائے ،گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جائیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیرکے متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے بھی واپس کیے جائیں جو سابق حکومت نے منتقل کیے تھے،انھوں نے کہاکہ تعمیر نو کے مسائل ہیں ان کو فوری حل کرنا ضروری ہے،برجیس طاہر نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے مسائل حل کریں گے یہ ہمارے ترجحی اول ہے،انھوں نے کہاکہ کرپشن کی لعنت کو ختم کریں گے اور آئندہ بھی آپ کے نوٹس میں جو منصوبے کے بارے میں آئے مجھے بتائیں میں نوٹس لوں گا۔