{AF}
جماعت اسلامی فرد سے قوم تک ہمہ گیر انقلاب کے لیے برسرپیکارہے۔ عبدالحمیدچوہدری ایڈووکیٹ{/AF}
کوٹلی ( ) امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمیدچوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ آزادکشمیرکے خزانے کوکراچی ، برمنگھم اورلاہورکے جلسوں پرخرچ کرنا قومی المیہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرکے کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ انتخابی ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم ا لبدل نہیں ہوسکتا۔ 8لاکھ فوج کی موجودگی میں من پسند نتائج کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ جماعت اسلامی فرد سے قوم تک ہمہ گیر انقلاب کے لیے برسرپیکارہے۔ مینار پاکستان اجتماع نے ثابت کردیاکہ جماعت اسلامی آج بھی ملک کی بڑی سٹریٹ پاور ہے۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے شہید چوک حافظ اسلم روڈ پر جماعت اسلامی کے نئے پبلک سیکرٹریٹ میں ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامرائے حلقہ جات نے جائزہ رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ اجلاس میں امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر اور سیاسی کمیٹی کے دورے پر بھی غورکیا گیا۔