پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود آزاد کشمیر کے اکثر اضلاع میں کرایوں اور عام خوردونوش کی اشیاء کی قیمتیں کم نہ کروانا حکومت کی نا اہلی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود آزاد کشمیر کے اکثر اضلاع میں کرایوں اور عام خوردونوش کی اشیاء کی قیمتیں کم نہ کروانا حکومت کی نا اہلی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں اور عام خوردونوش کی اشیاء کی قیمتیں کم نہ کروانا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے میں مضر صحت اشیاء سکولوں اور کالجز کے سامنے فروخت ہو رہی ہیں جن سے بچے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں حکومت اور انتظامیہ اس طرف بھی توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ بغیر حکومت اور اس کی رٹ کے بغیر ہے کشمیر کونسل کے آزاد ریاست میں تعمیراتی منصوبے بھاری کمیشن کے عوض اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے جا رہے ہیں جو کرپشن کرتے ہیں اور قومی وسائل کو لوٹتے ہیں ان سے جواب لینے والا کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کشمیر کونسل کسی کے سامنے جواب دے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کا مالی اختیارات فوری طور پر ختم کیے جائیں تا کہ لوٹ مار سے عوام کو نجات ملے انہوں نے کہا کہ کرپشن نے مسائل میں اضافہ کیا ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کرپشن ختم کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر