{AF}
آزاد خطے میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
جس کو اقتدار کا موقع ملا اصلاح احوال کے بجائے خرابیوں میں اضافہ کیا آزاد کشمیر میں جمہوریت تعصبات اور برادری ازم اور مفادات کی یرغمال بن چکی ہے حکومت پاکستان زرداری دور میں تعمیر نو کے 55ارب روپے واپس کرے،9سال گزر گئے لاکھوں بچے سکولوں کی چھتوں کے بغیر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ملوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے باقی جس کو بھی اقتدار کا موقع ملا اس نے اصلاح احوال کرنے کے بجائے خرابیوں میں اضافہ کیا،آزاد کشمیر میں جمہوریت تعصبات،برادری ازم اور مفادات کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالخالق کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے پروفیسر یعقوب شائق کے چچا اور نثار شائق کے داد کی وفات پر تعزیت کی اور بیس بگلہ میں راجہ حنیف کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،بنی مہناساں میں جماعت اسلامی کے راہنما حاجی عبدالقیوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی،بن گراں میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان تعمیر نو کے55ارب روپے جو زرداری کے دور میں منتقل ہوا تھا وہ واپس کیا جائے تا کہ تعمیر نو کے منصوبے مکمل ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت غلطیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے اس ڈگر پر چل رہی ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ریاست کے تمام ادارے زوال کا شکار ہیں تعلیم،صحت،عدل وانصاف ناپید ہے میرٹ کی پامالی اور من پسند تقرریاں اور تبادلے مسائل پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لیڈ رریاست میں انارکی کا باعث بن رہے ہیں حکمران حالات کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں عوام کو اپنی پریشانیوں کا شکار کر رہے ہیں تا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے لاتعلق ہو جائیں اور یہی دشمن کا ایجنڈا ہے عوام اپنے ذاتی مسائل میں اس قدر الجھ جائیں کہ وہ امت کے مسائل سے لا تعلق ہو جائیں ان حالات میں جماعت اسلامی ہی اصلاح احوال کررہی ہے صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں کام کررہی ہے اصلاح معاشرے کا کام کررہی ہے اس کے پاس باکردار اور باصلاحیت قیادت بھی ہے اور کارکن بھی ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ اس نظام سے جان چھڑائی جائے انہوں نے کہاکہ پورے آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائے گی جو سکیمیوں اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی تا کہ عوام کے منصوبے عوام پر لگیں اور کرپشن سے پاک ہوں انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی شہداء کے مشن کا تقاضا بھی ہے۔