{AF}
بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچا رہی ہے،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر امور مہاجرین پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کو دباؤ میں لا کر کامیاب ہو گا انگریز اگر ڈیڑہ سو سال کے بعد ہندوستان چھوڑ نے پر مجبور ہوئے ہیں تو بھارت کو بھی کشمیر چھوڑ یا پڑے گا،کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر غلام نہیں رکھا جا سکتا،انہوں نے کہاکہ بھارت کالے قوانین اور آٹھ لاکھ فوج کی مدد سے زبردستی کشمیریوں کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کررکے اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ آزادی کے جذبے کو سرد کر دے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو بھارت اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت فراہم نہیں کر تا اس وقت تک جنوبی ایشیا اورخاص کر کشمیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان دیر پا اور پائیدار تعلقات قائم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرے۔