{AF}
ایرا متاثرین زلزلہ کے اسکولز فوری تعمیر کرے،ارشد ندیم {/AF}
9برس سے بچے شدید سردی اور شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے،جماعت اسلامی کے کارکن ان سکیموں کی مانیٹرنگ کریں،متاثرین زلزلہ کی امداد پر کرپشن کرنے والوں کواٹھا کر دریا جہلم میں پھینکیں گے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایرا فوری طور پر متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں اسکولز تعمیر کرے تا کہ لاکھوں بچے جو گذشتہ 9برس سے شدید سردی اور شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ان کو چھت نصیب ہو،ان خیالات کا اظہار انہون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کا اعلان بھی کریں جو گذشتہ حکومت لے گئی تھی،انہوں نے کہا کہ ابھی تک متاثرین زلزلہ کے مسائل حل نہیں ہوئے تھے کہ متاثرین سیلاب بھی دربدر ہو گئے ہیں ابھی تک کسی کو کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے چند مند پسند افراد کو نواز دیا گیا ،حقیقی متاثرین معاوضوں سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ان سکیموں کی مانیٹرنگ کریں تا کہ یہ سکیمیں جلد از جلد ممکن ہو،انہوں نے کہاکہ حکومت قومی وسائل کو قوم پرخرچ کرنے کے بجائے وزراء اور اپنے من پسند افراد پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے سے کرپشن بد دیانتی اور ظلم کے خلاف ایک بڑی مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کررہی ہے جماعت اسلامی ظلم کے خلاف دیوار بنے گی اور کرپشن کرنے والوں کو اٹھا کر دریا جہلم میں پھینک دے گی۔