پٹرول کی قیمتی میں کمی سے کرایوں اور ایشیا خوردو نوش کو سستا کرنے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے،ترجمان جماعت اسلامی

{AF}abdul rasheed turabi پٹرول کی قیمتی میں کمی سے کرایوں اور ایشیا خوردو نوش کو سستا کرنے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے،ترجمان جماعت اسلامی{/AF}

 وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر خوراک خود نگرانی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچائیں،حکومت کی خاموشی کی وجہ سے عوام شدید مشکلا ت کو شکار ہیں کرایوں پر لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں،مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرفوری طور پر پٹرول کی قیمت کم ہونے کا ریلیف عوام تک پہنچائے،گئی دن گزرنے کے باوجود کرائے اور ایشیا خورد ونوش کی قیمت اسی طرح ہے جس کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپوٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے جاری ہیں وزیرٹرانسپورٹ اور وزیر خوراک خود اس کی نگرانی کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت غریب عوام کے منہ سے نوالہ نہ چھینے بلکہ جوریلیف مل رہاہے وہ پہنچائے،انھوں نے کہا کہ 19روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے مگرابھی تک کرائے اسی طرح ہیں اور دیگر ایشیا کی اسی طرح ہیں حکومت فوری طور پر اقدامات کرے انھوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مگر حکومت اپنی عیاشیوں میں مگن ہے،وزراء عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر