وزیر اعظم آزاد کشمیر پلندری کے عوام سے کے گئے وعدے پورے کریں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem وزیر اعظم آزاد کشمیر پلندری کے عوام سے کے گئے وعدے پورے کریں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

متاثرین سیلاب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے پلندری کی سڑکیں،ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیں کر رہے ہیں یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت نے توجہ نہ دی تو بھرپور تحریک چلائیں گے پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پلندری کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حالیہ متاثرین سیلاب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،پلندری میں اقربا پروری رشوت کا بازار گرم ہے حکومتی اہل کار اپنے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے رشوت ستانی اور لوٹ مار پر معمور ہیں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتی اہلکاروں اور وزراء نے اپنا رویہ نہ بدلا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کرے گی،انہوں نے کہاکہ پلندری تا کوٹلی روڈ خستہ خالی کا شکار ہے پلندری تا ٹنگی گلہ روڈ پر گاڑی کا چلنا مشکل ہے پلندری سے تراڑ کھل روڑ پر بھی کام بند ہے حکومت کے وعدے کہا ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے پلندری کے لیے یونیورسٹی کا وعدہ بھی کیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور احتجاجی پروگرام ترتیب دے رہی ہے حکومت نے نوٹس نہ لیا تو یہ احتجاج پلندری تک نہیں رہے گا بلکہ پورے آزاد کشمیر تک پھیل جائے گا انہوں نے کہاکہ قومی وسائل کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کے خلاف جہاد کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر