{AF}
آزاد خطے میں مسائل اور پریشانیاں فرسودہ اور استحصالی نظام کا تحفہ ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے مقدس مشن میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کرپٹ مافیا اور جھتے عوام پر مسلط ہیں جو قومی وسائل کو لوٹ رہے ہیں،جماعت اسلامی ان کے خلاف نکلی ہے،معاشرے کے اچھے اور سنجیدہ افراد مل کر اس نظام کو بدلیں باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ موجودہ مسائل اور پریشانیاں فرسودہ اور استحصالی نظام کا تحفہ ہیں کرپٹ اور فرسودا نظام کی تبدیلی کے مقدس مشن میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،کرپٹ مافیا اور جھتے عوام پر مسلط ہیں ان کے خلاف جہاد میں عوام ہماراساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعمانپورہ،بنی مہناساں،ہاڑی گہل اور پتراٹا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،مولانا ہدایت اﷲ سمیت دیگر قائدین موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے کو اﷲ نے بے شمار وسائل دئیے ہیں مگر دیانتدار اور امانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں،جماعت اسلامی دیانتدار قیادت کو پیش کررہی ہے جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا جھنڈااٹھا رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ قومی وسائل سے سکیمیں اپنوں اپنوں میں ریوڑیوں کی طرح بانٹی جا رہی ہیں معاشرے میں ظلم اور نا انصافی میرٹ کی پامالی فیشن بن چکا ہے،غریب کے لیے تمام دروازے بند ہیں جس کا وزیر نہیں اس کے لیے نوکری کا دروازہ بند ہے،جماعت اسلامی اس نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے تاکہ عام آدمی کو انصاف ملے،میرٹ پرنوکریاں ملیں حق دار کو حق ملے،انہوں نے کہاکہ عوام آزمودہ پارٹیوں اور قیادت کو تبدیل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کو موقع دیں تو چند سالوں میں مسائل حل کردیں گے اگر مسائل حل نہ کر سکے تو بے شک عوام اعتماد نہ کریں انہوں نے کہاکہ ظلم اور نا انصافی نے معاشرے کی اقدار تباہ کردی ہیں مغربی تہذیبی یلغار نے نوجوان نسل کو اپنے مقصد سے بے گانہ کر دیا ہے۔