{AF}
ریسٹ ہاؤس باغ تا سدھن گلی سڑک کی ناقص تعمیر کا وزیر امور کشمیر فوری نوٹس لیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
ایک ارب روپے سے تعمیر ہونے والی یہ سڑک چند ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی،سریے نکل آئے کشمیر کونسل کے زیر اہتمام منصوبہ جات پر عوام کی شدید شکایات سامنے آرہی ہیں،یہ ادارہ کسی کے سامنے جواب دے نہیں ہے،عوام کامطالبہ ہے کہ اس کے مالی اور انتظامی اختیارات ختم کیے جائیں،جماعت اسلامی عوامی منصوبوں میں کرپشن کے خلاف جہاد کرے گی وفد کو یقین دہانی باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریسٹ ہاؤس باغ تا سدھن گلی روڈ کی ناقص تعمیر کے خلاف وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر فوری طور پر نوٹس لیں،کشمیر کونسل کے آزاد کشمیر میں چلنے والے منصوبوں کے خلاف عوام الناس کی شدید شکایات ہیں اور یہی وجہ سہے کہ عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ کونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات ختم کیے جائیں یہ ادارہ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھندار چیڑہان،ریڑبن سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کشمیرکونسل کے منصوبوں پر اربوں روپے کی کرپشن ہے عوام اس کرپشن کے خلاف جہاد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی ہی ریاست کو کرپشن سے پاک کرے گی اور عدل و انصاف کا بول بال کرے گی،انہوں نے کہا کہ کرپشن نے آزاد خطے کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے کہاکہ ریسٹ ہاؤس باغ تا سدھن گلی روڈ سڑک سمیت دیگر منصوبوں پرکرپشن کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں،عبدالرشید ترابی نے وفود کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے وہ کرپشن کے خلاف جہاد کرے گی جن افراد نے کرپشن کی ہے ان کو کٹہرے میں لائے گی انہوں نے کہاکہ کشمیر کونسل کا مانیٹرنگ کا کوئی نظام نہیں ہے عبدالرشید ترابی نے وفود کو یقین دلایا کہ وہ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے نوٹس میں لائیں گے کہ ان کی ناک کے نیچے کون اتنی بڑی کرپشن کر رہا ہے اور قومی منصوبوں کو ہضم کررہا ہے عوامی وفود نے عبدالرشید ترابی کو بتایا کہ چند ماہ میں ہی سرک خستہ حال ہو چککی ہے سریے نکل آئے ہیں اور آپ کے علاوہ کوئی بات نہیں کر رہا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مجرموں کو کہٹرے میں لا کر سزائیں دی جائیں گیں۔