{AF}
یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز کو علاقوں اور برادریوں کے اڈے بناناتعلیم دشمنی ہے،جماعت اسلامی{/AF}
کشمیری عوام کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ وہ ایسے افراد کو اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے بعد میں جماعت اسلامی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو خلا ف آوازبلند کریں،جماعت اسلامی حق کی آواز بلند کرے گی عوام کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ درست افراد کا نتخاب کریں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز کو علاقوں اور برادریوں کے اڈے بناناتعلیم دشمنی ہے،کشمیری عوام کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ وہ ایسے افراد کو اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے بعد میں جماعت اسلامی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلا ف آوازبلند کریں،جماعت اسلامی حق کی آواز بلند کرے گی عوام کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ درست افراد کا نتخاب کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام علاقوں برادریوں اور تعصبات سے بالاترہو کر قیادت کا انتخاب کریں گے تو پھر قیادت درست فیصلے کرے گی ان کی سہولیات کا بندوبست کرے گی میرٹ قائم کرے گی تاکہ جس کا حق ہے اسی کو ملے جب ،جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ باکردار اورباصلاحیت قیادت سامنے آئے ،ایسی قیادت کو لانے کے دو راستے تھے ایک طلبہ یونین جہاں سے قیادت آتی تھی اور دوسرا بلدیاتی نظام جس سے قیادت سامنے آتی تھی مگر ان دونوں راستوں کوبند کرکے جعلی قیادت مسلط کی گئی ہے جو کرپشن او رلوٹ مار پر یقین رکھتی ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا تھاکہ وہ طلبہ یونین کے انتخابات کروائے گی اور بلدیاتی انتخابات بھی کروائے گی مگر ابھی تک اس کے شڈول کا علان نہیں ہوا،انھوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام خوش آئند ہے مگر ان کو علاقوں اور برادریوں کے اڈے بنانا تعلیم اور ریاست دشمنی ہے،انھوں نے کہا کہ باغ ویمن یونیورسٹی کونامناست جگہ بنایا گیاہے اور دوسرا ظلم یہ ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں فی میل سٹاف کی جگہ وزیر موصوف نے اپنا ناہل میل سٹاف رکھاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ تعلیم دشمنی پر اب بھی گامزن ہیں،جب وزیر تعلیم تھے تب بھی ہزاروں نااہل ٹیچر بھرتی کیے جنھوں نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا اور اب یونیورسٹی کا بیڑغرق کرنے پر تلے ہیں۔نہ صرف اہل باغ کو بلکہ پوری ریاست کے عوام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،ریاست بھر کے عوام کی بچیاں وہاں کیسے تعلیم حاصل کریں گی جہاں کا سٹاف میل اور ناہل ہو۔حکومت کی مت ماری جاتی ہے حق اور سچ پر عمل کرنے کی باری آتی ہے کہتے ہیں کہ سردار یعقوب خان ایک آدھ آسامی پر ڈھیر ہوگئے ہیں۔