{AF}
مغربی استعمار نے نسل نو کواسلامی تہذیب اور اقدارسے بیگانہ کرنے کے لیے تمام وسائل جھونکے ہوئے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار کے بغیر محض ڈگری کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے،محض ڈگریاں رکھنے والے سب سے زیادہ کرپشن کررہے ہیں،جماعت اسلامی صاحب کردار نسل تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے،ریڈفاؤنڈیشن تعلیم کے ساتھ کرداردسازی پر خصوصی توجہ دے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے باکردار او ر باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے،ظلم ناانصافی اور میرٹ کی پامالی نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے لیے قیام کے لیے نسل نو کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کرنی ہوگی کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مغربی استعمار نے اپنے سارے وسائل امت کی نسل نو کو اسلامی تہذیب اوراسلامی اقدار سے دور کرنے کے لیے جھونک رکھے ہیں،مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف امت کے نوجوان اور خواتین ہیں،وہ بچوں کے ذہنوں سے اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں ریڈ فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا کہ امت کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی پر توجہ دی جائے،کردارکے بغیر محض ڈگری کاغذکا ایک ٹکڑاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈ فاؤنڈیشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چودھری، اسلم حجازی،حبیب الرحمان آفاقی،موثر ہاشمی،سمیت دیگرقائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار کے بغیر محض ڈگری کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے،محض ڈگریاں رکھنے والے سب سے زیادہ کرپشن کررہے ہیں،جماعت اسلامی صاحب کردار نسل تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے،ریڈفاؤنڈیشن تعلیم کے ساتھ کرداردسازی پر خصوصی توجہ دے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے باکردار او ر باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے،ظلم ناانصافی اور میرٹ کی پامالی نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے لیے قیام کے لیے نسل نو کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کرنی ہوگی،انھوں نے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے طبقات نصاب تعلیم نے امت کوعروج کی بجائے تنازلی کی طرف گامزن کردیاہے،جماعت اسلامی یکساں نصاب تعلیم رائج کرے گی تاکہ ہر بچے کو یکساں مواقعے دیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھے،انھوں نے کہاکہ ہمارا نظام تعلیم فیل ہوچکے ہے ریڈ فاؤنڈیشن نہ ہوتی تو قوم کے بچے زیور تعلیم سے محروم رہتے،انھوں نے کہاکہ 13ہزار تیم بچوں کو مفت زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریڈفاؤنڈیشن کا عزاز ہے،انھوں نے کہاکہ حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور یکساں کرنا ہوگا،مخصوص طبقہ قومی وسائل کولوٹ رہاہے اور انہی کے لیے سب دروازے کھلے ہیں باقی سب کے لیے دروازے بند ہیں،جماعت اسلامی ان سب دروازوں کو سب کے لیے کھولے گی،غریب کے بچے بھی وہاں ہی تعلیم حاصل کریں گے جہاں صدر اور وزیر اعظم کے بچے حاصل کرتے پیں کریشن کے نظام کو ان کے محافظوں سمیت دریا جہلم میں ڈوبوئیں گے۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے سکالڈن لیڈر تنور شہید کے گھر گئے وہاں انھوں نے تعزیت کی ،ملک اسلم اور چودھری جمیل کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا۔