{AF}
عبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ اسراج الحق سے اہم ملاقات گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات سمیت اہم مور پر تبادلہ خیال{/AF}
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرے اور آمدہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے،سراج الحق تحریک آزادی کا تقاضاہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت بنے،گلگت بلتستان کی دفاعی اہمیت ہے جس کی وجہ سے دشمنوں کا ہدف ہے،تمام مسلک کے عوام باہم یکجہتی پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کی طرف توجہ دیں،وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں مداخلت نہ کرے تاکہ عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرسکیں اسلام آباد(پ ر)جماعت سلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی قیادت میں مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدلسمیع،اسماعیل اور امراء اضلاع کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرے اور آمدہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے، تحریک آزادی کا تقاضاہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت بنے،گلگت بلتستان کی دفاعی اہمیت ہے جس کی وجہ سے دشمنوں کا ہدف ہے،تمام مسالک کے عوام باہم یکجہتی پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کی طرف توجہ دیں،وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں مداخلت نہ کرے تاکہ عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرسکیں،سراج الحق نے کہاکہ باہمی اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا سب پر فرض ہے ،دشمن چاہتاہے کہ یہاں امن قائم نہ ہواسی لیے یہاں ہمیشہ فرقہ وارانہ فسادات کروائے جاتے ہیں،جماعت اسلامی اس خطے میں اندرونی اور بیرونی سازشو ں کو ناکام بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،جماعت اسلامی پاکستان عوامی مسائل کے حل اور تحریک آزاد کشمیر کے لیے دونوں خطوں کے عوام کے شانہ بشانہ ہے،جماعت اسلامی پاکستان کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے ایجنڈے کے ساتھ ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک موثر قوت بننے کے لیے عوام کے پاس ہے ان کے مسائل حل کرے اوران کے مسائل کی ترجمان بنے اس اس خطے میں اسلامی تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتاہے،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے سراج الحق کو کامیاب اجتماع عام منعقد کرنے اور کشمیرکی بھرپور حمایت کرنے پر ان کو شکریہ اداکیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جنگ لڑی ہے اور کشمیرکی سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے کے لیے کردار ادا کیاہے،یہاں کے حالات میں باہمی اتحاد اور یکجہتی پیداکرنے کے لیے اہم کردار ادا کیاہے،یہاں کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور پورے خطے میں تنظیم قائم کیے ہوئے ہے،جماعت اسلامی دونوں آزاد خطوں میں ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ان خطوں کو باہم آئینی طورپر مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنائے گی۔اور عوامی مسائل حل کرے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی۔