{AF}
حکومت عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے برابر قیمت کم کرے،شیخ عقیل الرحمن {/AF}
محض چند روپے کم کرنے سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا ڈیزل کی قیمت ترجیح بنیادوں پر کم ہونی چاہیے ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے برائے راست غریب آدمی کو ریلیف مل سکتی ہے،چند روپے کم کر کے حکومت عوام پر احسان نہ جتلائے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرو چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ حکومت چند روپے کم کر کے عوام پر احسان جتلا رہی ہے،بین الاقوامی سطح پر کمی کا برائے راست فائدہ عوام کو نہیں پہنچ سکا حکومت فوری طور پر عالمی منڈی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیح بنیاد پر ڈیزل کی قیمتوں کو مزید کم کرے کیونکہ بڑی گاڑیوں بسوں ٹرک اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈیزل استعمال ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی منڈی کے ریٹ کے مطابق نصف سے بھی کم قیمت کا تعین کرے تاکہ عام آدمی کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے جس سے غریب آدمی کو اس کا فائدہ پہنچ سکے،محض چند روپے کم کرنے سے ریلیف نہیں مل سکتا۔