کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}

مسلمانوں کے قبلہ اول کو آج سنگین خطرات لاحق ہیں ،امت بیداری کا ثبوت دے،فلسطینی وفد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق فراہم کروائے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سب سے زیادہ قراردادیں فلسطین پر پا س کی ہیں،بھارت اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرکے سنگین خلاف وزریوں کا مرتب ہورہے ہیں،اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ 56اسلامی ممالک کا اعتماد بھی اقوام متحدہ پر بحال ہو لاہور(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی سے فلسطین سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،اقوام متحدہ ان دونوں مسائل کے حوالے سے جانبداری کا رویہ ترک کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے اعملی اقدامات کرے،بھارت اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیراور فلسطین خالی کریں،عبدالرشید ترابی نے وفد کو یقین دلایاکہ کشمیر ی اپنے فلسطینی بھائیوں کی جائز جدوجہد کے ساتھ ہیں،جن حالات سے فلسطینی گزر رہے ہیں انہی حالات سے کشمیری بھی گزر رہے ہیں،مگر قبلہ اول کی وجہ سے کشمیری فلسطین کے ساتھ محبت رکھتے ہیں اور اپنے مسئلے سے بھی زیادہ قبلہ اول کے لیے دعاگو ہیں،فلسطینی وفد نے قبلہ اول کے خلاف ہونے والی یہودی سازشوں سے عبدالرشید ترابی کا آگاہ کیا اورکہاکہ آج قبلہ اول کو شدید خطرات لاحق ہیں،اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کرتے ہیں اورمسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے وہ قبلہ اول کے نیچے سرنگوں کھود کر اس کو بنیادوں کو کمزور کررہے ہیں اور اس کے ارد گرد یہودی آبادیاں تعمیرکرکے اس کو یہودی شہر میں بدلنا چاہتے ہیں مسجد کے ارد گرد اپنے معبد خانے تعمیر کررہے ہیں تاکہ وہ دنیا کو گمراہ کرسکیں کہ یہ جگہ یہودیوں کی ہے،انھوں نے کہا کہ فلسطینی ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں اور مگر قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،یہ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں ہے،اوآئی سی اور عرب ممالک سمیت پوری امت مل کر اس کو آزاد کروائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر