جماعت اسلامی کا اجتماع عا م تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث بنے گا، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی کا اجتماع عا م تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث بنے گا، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہزاروں مرد وخواتین نے اجتماع میں شرکت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عا م تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث بنے گا پوری پاکستانی قوم نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا اعلان کیا جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبانی کی انہوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے لوگ جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں اور تکمیل پاکستان کے لیے ہمارا ہاتھ مضبوط کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر