{AF}
کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}
لاہور(پ ر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی اسلامی تحریکوں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کہ کشمیریوں کا حق دلائے،کشمیریوں نے اپنا حق مانگاتو بھارت نے آٹھ لاکھ فوج تعینات کرکے کالے قوانین کا نفاذکر کشمیریوں کو قتل عام شروع کیاتوآج تک جاری ہے اپنا حق مانگنے کی پاداش میں پانچ لاکھ کشمیری شہید اور بیس لاکھ کشمیریوں کو ہجرت پر مجبور کیا،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شریک عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہان اور نمائندوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبداشید ترابی نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے ،انھوں نے کہ بھارت کی اور ایک اصلیت اس وقت سامنے آئی جب مقبوضہ کشمیرمیں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس کے نیتجے میں پچپن لاکھ کشمیری متاثر ہوئے مگر بھارت نہ خود متاثرین کی مدد کررہاہے اورنہ ہی کسی کو مدد کرنے کی اجازت دے رہاہے عالمی اور اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پر دباو بڑھائیں تاکہ وہ متاثرین کی مدد کی جاسکے بھار ت کشمیریوں کی اس مرحلے پر بھی انتقام لے رہاہے،مظلوم کشمیری اپنے بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں،انھوں نے کہاکہ اسلامی تحریکوں کے قائدین اور حکومتی نمائندے اس ناز ک مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں اداکرے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،انھوں نے کہاکہ بھارت اگر کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیتا تو تمام اسلامی ممالک بھارت کا معاشی اور سیاسی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوجائے گا،بھارت کی معیشت کاانصاراسلامی ممالک پر ہے۔اس موقع پر اسلامی تحریکوں کے قائدین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی اور کہاکہ اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے ۔