تمام اسلامی ممالک کشمیر، فلسطین سمیت اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ہو جائیں ، سراج الحق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتمام اسلامی ممالک کشمیر، فلسطین سمیت اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ہو جائیں ، سراج الحق{/AF}

 نریندر مودی نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو کاٹنے کی مہم تیز کر دی حکمران ہوش کے ناخن لیں، عبدالرشید ترابی کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے ، سید صلاح الدین پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی حقیقی پشتی بانی کی ہے جس پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے ، آزادی کی منزل کے حصول تک اہل پاکستان اور سیاسی اور عسکری قیادت یکجان اور یک زبان ہو کر قومی موقف اختیار کر ے ، مقبوضہ کشمیر میں بچے سے لے کر بوڑھے تک ، مرد سے لے کر خواتین تک ہر کشمیری جذبہ آزادی سے سرشار ہے ، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے نامکمل ہے اور جس جسم کی شہ رگ دشمن کے قبضہ میں ہو اس کی زندگی کی کیا ضمانت ہے؟ او رکوئی با غیرت اور ہوشمند قوم اپنی شہ رگ دشمن کے انگوٹھے تلے ہوتے ہوئے چین و آرام کی نیند سو سکتی ہے نہ ایسے دشمن کو دوست سمجھ سکتی ہے۔ جو ایسا کرے گا وہ خود فریبی اور خود کشی کرے گا اس لیے ایٹمی پاکستان کے حکمرانو! غیرت کا مظاہرہ کرو اور اپنی بقا کے لیے اہل کشمیر کا ساتھ دو جیسے ساتھ دینے کا حق ہے لاہور( پ ر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کشمیر ، فلسطین سمیت اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ہو جائیں، سارا کفر اپنے مفاد اور مسائل کے لیے ایک ہو سکتا ہے تو تمام مسائل کلمے کی بنیاد پر ایک کیوں نہیں ہو سکتے ، پورا یورپ ایک جھنڈے تلے ، ایک کرنسی کے ساتھ ایک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ آج ہم پوری دنیا کے اسلامی تحریکوں کے سربراہان اور نمائندے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم ایک ہیں ہم ایک امت ہیں ہمارے مسائل ایک ہیں ہمارا قرآن ایک ہے ، ہمارا نبی ایک ہے ، ہمارا خانہ کعبہ ایک اور ہم ایک امت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کے لیے خون کا آخری قطرہ زندگی کا آخری لمحہ اسی کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے جو دنیا کے لیے رول ماڈل ہو گا۔اس موقع پرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ اجتماع عام کے آخری سیشن سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی باغیرت اور ہوشمند قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے انگوٹھے تلے ہوتے ہوئے چین اور آرام کی نیند نہیں سو سکتی ۔نریندر مودی نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو کاٹنے کی مہم تیز کر دی حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی حقیقی پشتی بانی کی ہے جس پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے ، آزادی کی منزل کے حصول تک اہل پاکستان اور سیاسی اور عسکری قیادت یکجان اور یک زبان ہو کر قومی موقف اختیار کر ے ، مقبوضہ کشمیر میں بچے سے لے کر بوڑھے تک ، مرد سے لے کر خواتین تک ہر کشمیری جذبہ آزادی سے سرشار ہے ، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے نامکمل ہے اور جس جسم کی شہ رگ دشمن کے قبضہ میں ہو اس کی زندگی کی کیا ضمانت ہے؟ او رکوئی با غیرت اور ہوشمند قوم اپنی شہ رگ دشمن کے انگوٹھے تلے ہوتے ہوئے چین و آرام کی نیند سو سکتی ہے نہ ایسے دشمن کو دوست سمجھ سکتی ہے۔ جو ایسا کرے گا وہ خود فریبی اور خود کشی کرے گا اس لیے ایٹمی پاکستان کے حکمرانو! غیرت کا مظاہرہ کرو اور اپنی بقا کے لیے اہل کشمیر کا ساتھ دو جیسے ساتھ دینے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص اوراس کے جغرافیائی محل و قوع کے پس منظر میں قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو بجا طور پر پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ‘ اس لیے کہ پاکستان کا استحکام ‘ اس کی زرعی معیشت ‘ پن بجلی کے منصوبوں اور پاکستان کا دفاع کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ‘ کشمیر پر مستقل قبضہ کے ذریعے آبی جارحیت مسلط کر کے پاکستان کو ایک بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں وہ چھپن ڈیم بنا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ کانگریس قیادت نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی ملی بھگت سے کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے خلاف مجاہدین کشمیرنے تاریخی جہاد کیا ۔ قبائل سے پاکستانی مجاہدین بھی ان کے شانہ بشانہ رہے۔سرینگر محاصرے میں آ چکا تھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ اسی کی درخواست پر اقوا م متحدہ نے قرار دادیں پاس کیں کہ جنگ بندی کے بعد آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری حق خود ارادیت کا فیصلہ کریں گے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہ صرف ان قراردادوں پر عمل نہ ہوا بلکہ اس نے مسلسل ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے علاوہ ریاست کے مسلم تشخص کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 1947ء سے آج تک پانچ لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔6نومبر1947ء جموں میں صرف ایک دن میں اڑھائی لاکھ لوگوں کو شہید کیاگیا اور لاکھوں کو مسلسل ہجرت پر مجبور کیاگیا جن میں سے بیس لاکھ سے زائد پاکستان میں مقیم ہیں ۔ بھارت کے ان استعماری عزائم کے مقابلے میں اہل کشمیر نے لمحہ بھر اپنی جدوجہد ترک نہیں کی ۔بالخصوص تحریک اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر نے مولانا سعد الدین صاحب کی قیادت میں دعوت ‘ تعلیم و تربیت اور سیاسی جدوجہد کے محاذ پر تاریخی کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 1990ء کے بعد تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوئی جس کے نتیجے میں بھارت کو ایک تاریخی عسکری ‘ سفارتی اور سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاجسے کچلنے کے لیے بھارت نے آٹھ لاکھ سے زائد فوج کو قتل عام کے خصوصی اختیارات و دیگر کالے قوانین سے لیس کر کے مسلط کر رکھا ہے۔اس عرصے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک لاکھ کے قریب افراد شہید ‘ اٹھارہ ہزار حراستی قتل ‘دس ہزار خواتین کی عصمت دری ‘ لاکھوں بچے یتیم بنا دیے گئے ۔ اربوں کی جائیدادیں تباہ کر دی گئیں ۔دس ہزار سے زائد گمنام شہداء کی قبروں کا انکشاف بد ترین بھارتی مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس ساری ریاستی دہشت گردی کا کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کا بھارتی ہدف بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ پچاسی سالہ قائد حریت سید علی گیلانی سے لے کر دس سالہ طالب علم تک یکساں جذبہ آزادی سے سرشار ہیں ۔ دوسری کوشش بھارت کی یہ رہی کہ پاکستان جسے کشمیری اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں کہ کردرا سے مایوس کرتے ہوئے حریت قیادت کو آزادی سے کم کسی حل پر مجبور کیا جائے جس طرح سقوط مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان سے مایوس ہو کر شیخ عبداﷲ کو دام میں لایاگیا تھا اور اسے مجبور کیا کہ وہ آزادی کی جدوجہد ترک کر کے ذاتی اقتدار پر مطمئن ہو جائے ۔آج بنگلہ دیش میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے والوں کو سولیوں پر لٹکانے کا فیصلہ بھارتی ڈکٹیشن پر ہو رہا ہے تا کہ آج پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑنے والوں کے حوصلے پست کیے جائیں۔ پاکستانی حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کے باوجود پاکستانی عوام کی اس تحریک سے جذباتی وابستگی بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی قیادت نے جس طرح قومی سطح پر رائے عامہ کو بیدار اور متحرک رکھا جس کے نتیجے میں کشمیر پر قومی پالیسی طے ہوئی ۔ جناب قاضی حسین احمد صاحب نے 5فروری 1990ء یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے حکومت اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ۔قائدین جماعت بالخصوص قاضی حسین احمد صاحب ‘ پروفیسر خورشید احمد صاحب اور لیاقت بلوچ صاحب نے بین الاقوامی دوروں اور اسلامی تحریکوں سے اپنے روابط کے ذریعے امت مسلمہ اور او۔ آئی ۔ سی کو کشمیریوں کی پشت پر لا کھڑا کیا اور جماعت اسلامی پاکستان کی پشتیبانی کا یہ تسلسل شاندار روایات کے ساتھ سید منور حسن صاحب کی قیادت میں بھی جاری رہا‘ اسی لیے اہل کشمیر اور حریت قائدین جماعت ہی کو اپنا حقیقی پشتیبان سمجھتے ہیں اور اب سراج الحق صاحب سے اس تاریخی تسلسل میں اہل کشمیر کی بجا طور پر توقعات ہیں کہ وہ تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اس لیے کہ تحریک آزادی کے ساتھ ذاتی وابستگی کے علاوہ ان کے بزرگوں کا خون بھی شہدا کشمیر کے خون میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر ان محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے جو حزب المجاہدین اور دیگر برادر تنظیموں کی وساطت سے جہاد کے لیے شانہ بشانہ اترے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا یا غازی بن کر لوٹے ۔ ان سارے عوامل نے کشمیریوں کے جذبوں کو توانائی اور حوصلوں کو جلا بخشی ۔ اسی عرصے میں مشرف جیسے حکمرانوں نے بنیادی موقف سے انحراف کرتے ہوئے تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور اپنا چار نکاتی فارمولہ پیش کیا۔ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت کا ایک حصہ بھی اس کا ہم نوا بن گیا لیکن سید علی گیلانی اور سید صلاح الدین اور ان کے ساتھیوں کی استقامت نے تحریک کو بڑے حادثے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پس منظر میں نریندر مودی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد تحریک آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرات بڑھ چکے ہیں جو دفعہ 370ختم کر کے کشمیر کو بھارت میں مکمل طور پر ضم کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں دھونس دھاندلی ہر ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے وہ اکثریت حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ستمبر کے تباہ کن سیلاب جس میں 52لاکھ سے زائد کشمیری بری طرح متاثر ہوئے اور ایک صدی کی ان کی محنت اور تعمیر و ترقی پانی کی نذر ہو گئی ۔ متاثرین کی بحالی کے لیے بھارت نے نہ خود اقدامات کیے اور نہ عالمی اداروں کو اجازت دی ۔ معیشت اور فصلات کی تباہی کے بعد قحط سالی میں کشمیری ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر ہجرت کریں جس طرح اس سے پہلے وقتاً فوقتاً کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دیگر حریت قائدین کے ساتھ ساتھ قائد تحریک اسلامی سید علی گیلانی اور جناب عبداﷲ وانی اور سید صلاح الدین کی قیادت چومکھی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہاں تحریک اسلامی کے کارکنان تعلیم اور دعوت و تربیت کے ذریعے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ان کی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے تحریک اسلامی اہل کشمیر کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے نامساعد حالات میں ان کے حوصلوں کو توانا رکھنے کے لیے ان سے بھر پور تعاون کا اہتمام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے کردار کو موثر بنانے کے لیے جماعت کی تحریک پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھر پور سرگرمیاں جاری ہیں۔26اکتوبر کو لندن میں ملین مارچ کا اہتمام بھی اسی فورم کے ذریعے ہوا ۔علاوہ ازیں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو مربوط کرتے ہوئے دعوت ‘ تعلیم ‘ خدمت کے ذریعے اور لوگوں کے حقوق کے حصول اوراسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد جاری ہے اس سلسلے میں مسلسل دعوتی مہم جاری ہے اس کے ذریعے تمام طبقات تک دعوت پہنچانا ہدف ہے ۔ جس کے حصول کے لیے تمام برادر تنظیمات اور ادارے معاشرے میں توسیع دعوت اور نفوذ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔حال ہی میں مظفر آباد میں مکہ مکرمہ کے احباب کے تعاون سے ایک منفرد دعوتی اجتماع منعقد کیاگیا جس میں وزیر اعظم ‘ قائد حزب اختلاف ‘ وزراء ‘ ممبران اسمبلی ‘ بیورو کریٹس اور اہم شخصیات نے شرکت کی سب کو تفہیم القرآن بھی دی گئی ۔ امیر محترم سراج الحق صاحب کے ضلع باغ کے دورہ کے موقع پر تاریخی استقبال اور اجتماعات ہوئے جس کے نتیجے میں تحریک اسلامی اور تحریک آزادی کشمیر کو بے پناہ حوصلہ ملا۔مزید کہا کہ یوں تو اس تحریک کی کامیابی کے لیے حتمی طور پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک نظریاتی حکومت ہی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے جو تحریک اسلامی کے موثر سیاسی اور پارلیمانی کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اہل کشمیر جناب سراج الحق صاحب کے ایجنڈا اسلامی اور خوش حال پاکستان کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ حالات کے فوری تقاضوں کے مطابق شہ رگ پاکستان کو دشمن کے قبضہ سے نجات دلانے کے لیے قائد اعظم کی پالیسی کا احیاء بھی لازمی ہے ۔عبدالرشید ترابی نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری تحریک مزاحمت کو بھر پور مدد فراہم کی جائے۔اس سلسلے میں حکومت دپاکستان بالخصوص وزیر اعظم بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کے رحجان سے باہر آئیں اور ہمارے موقف کے ترجمان بنیں۔متاثرین سیلاب کے لیے حکومت پاکستان خود بھی معقول مدد کرے اور عالمی سطح پر دنیا کو متوجہ کرے تا کہ کشمیریوں کی بحالی و ریلیف کے لیے راستے کھل سکیں۔حالیہ انتخابی ڈرامے کو دو ٹوک مسترد کیا جائے ۔سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شیلنگ اور کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گرد ی کو بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلائی جائے۔تحریک کی تقویت کے لیے آزاد ریاست کے حقیقی بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے ۔عوامی سطح پر بھی اہل کشمیر کی بھر پور مدد کی جائے اس لیے کہ جہاد جاری ہے ۔عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تاریخی اجتماع اس مقام پر منعقد ہو رہا ہے جہاں قائد اعظم کی قیادت میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی تھی ‘ یہاں مصور پاکستان علامہ اقبال اور اس شہر لاہور میں سید مودودی ؒ مدفون ہیں جنہوں نے کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ قرار دیا تھا ‘ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے نامکمل ہے اور جس جسم کی شہ رگ دشمن کے قبضہ میں ہو اس کی زندگی کی کیا ضمانت ہے؟ او رکوئی با غیرت اور ہوشمند قوم اپنی شہ رگ دشمن کے انگوٹھے تلے ہوتے ہوئے چین و آرام کی نیند سو سکتی ہے نہ ایسے دشمن کو دوست سمجھ سکتی ہے۔ جو ایسا کرے گا وہ خود فریبی اور خود کشی کرے گا اس لیے ایٹمی پاکستان کے حکمرانو! غیرت کا مظاہرہ کرو اور اپنی بقا کے لیے اہل کشمیر کا ساتھ دو جیسے ساتھ دینے کا حق ہے ورنہ داستان تک بھی نہ ہوگی تمہاری داستانوں میں !اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمیں اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے اور جہاد ہی کے ذریعے دنیا کو امن ملا ہے دنیا کے جتنے بھی مسائل ہیں وہ جہاد ہی سے حل ہوں گے جہاد امن کی ضمانت ہے،یہ ہر دور میں رہے گا اور قیامت تک جہاد جاری رہے گا ،جہاد ظالموں کے خلاف مظلوموں کا ہتھیار ہے اور ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے ہی جہاد کیا جاتا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر