{AF}
جماعت اسلامی ہی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لانے کے صلاحیت اور ایجنڈا رکھتی ہے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
ظلم اور نا انصافی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے ، جماعت اسلامی کے کارکن استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کے خلاف گھروں سے نکلیں کشمیر کی آزادی اور حقیقی تبدیلی ہمارا مشن ہے، جماعت اسلامی کی خدمت کے میدان میں شاندار ریکارڈ رکھتی ہے عوام حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ چلیں ، اراکین جنرل کونسل ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں ، موثر تنظیم قائم کریں موثر افراد کو شامل کریں لاہور(پ ر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے لاہور میں سالانہ اجتماع عام کے موقع پر کل کشمیر اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لانے کے صلاحیت اور ایجنڈا رکھتی ہے ، ظلم اور نا انصافی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے ، جماعت اسلامی کے کارکن استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کے خلاف گھروں سے نکلیں کشمیر کی آزادی اور حقیقی تبدیلی ہمارا مشن ہے، جماعت اسلامی کی خدمت کے میدان میں شاندار ریکارڈ رکھتی ہے عوام حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ چلیں ، اراکین جنرل کونسل ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں ، موثر تنظیم قائم کریں موثر افراد کو شامل کریں۔عبداقشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی دونوں محاذوں پر بھر پور انداز سے مصروف جدوجہد ہے۔ کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہی ہے اور دوسری طرف آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ اور ایک فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنے کے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی نے خدمت کے محاذ پر شاندار روایات قائم کی ہیں ، تعلیم کے شعبے کو نہ صرف سہارا دیا ہے بلکہ نسل نو کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل دین کی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں موثر تنظیم قائم کریں موثر افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر کے حقیقی تبدیلی لانے کے کوشش کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ظلم ، کرپشن ، میرٹ کی پامالی کے خلاف جماعت اسلامی میدان میں نکلے گی اور ظلم کو مٹا کر اسلام کا عادلانہ نظام قاائم کرے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر نا مساعد حالات میں جہاد آزادی اپنی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اس کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہے اور آزاد خطے میں بھی سیاسی عمل کے ذریعے تبدیلی لانی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات میں بھر پور انداز سے حصہ لیں گے اور موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائیں گے ۔اس موقعے پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ ، نائب امیر محمود الحسن چودھری ، شیخ عقیل الرحمن اور دیگر قائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،