{AF}
مسلمان تعلیمی میدان میں ترقی کیے بغیر عالمی سطح پر اکیسویں صدی کے چیلنجیز کا مقابلہ نہیں ہوسکتے،عبدالرشید ترابی {/AF}
حکمرانوں نے اس اہم شعبے کو سیاست کاتختہ مشق بنایا ہوا ہے جس سے نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے،ریڈفاؤنڈیشن اور اس کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے جس نے ان حالا ت میں شعبہ تعلیم میں اہم کردارادا کرتے ہوئے اس کوسہارا دیا،13ہزار یتیم اور غریب بچوں کو مفت زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں،حکومت کا زکواۃ اور بیت المام غریبوں کی بجائے وزراء پر خرچ ہوتاہے،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس استحصالی نظام کے خلاف میدان جہاد میں ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں آزاد خطے کو دنیا کے لیے ماڈل ریاست بنادیں گے باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسلمان تعلیمی میدان میں ترقی کیے بغیر اکیسویں صدی کے جدید چیلنجیز کا مقابلہ نہیں کرسکتے،بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے سب سے سیا ست کا تختہ مشق تعلیم کے شعبے کو بنایا ہوا ہے،ریڈفاؤنڈیشن اور اس کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے جس نے ان حالا ت میں شعبہ تعلیم میں اہم کردارادا کرتے ہوئے اس کوسہارا دیا،13ہزار یتیم اور غریب بچوں کو مفت زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں،حکومت کا زکواۃ اور بیت المام غریبوں کی بجائے وزراء پر خرچ ہوتاہے،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس استحصالی نظام کے خلاف میدان جہاد میں ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں آزاد خطے کو دنیا کے لیے ماڈل ریاست بنادیں گے، ان خیالات اظہار انھوں ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ میرٹ سے ہٹ کر اساتذہ کی تقرریاں اور ان کی ترقیوں کی وجہ سے تعلیم کا ماحول خراب ہے وہ اساتذہ جو میرٹ سے ہٹ کر لگائے گئے ہیں وہ سکول جانے سے گھبراتے ہیں اور ان کو دیکھ کو ان اساتذہ نے بھی کام چھوڑ دیا ہے ہے جو محنت کرتے تھے اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے تھے،جس نے نتیجے میں تعلیم بحران پیدا ہوا ہے،اس بحران میں اگر ریڈ فاؤنڈیشن سہارافراہم نہ کرتی اورتعلیم کے میدان میں کام نہ کرتی توپوری قوم ایک خطرنا ک المیے سے دوچار ہوتی،ریڈ فاؤنڈیشن نے نہ صرف تعلیم کا بندوبست کیا بلکہ غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کا مفت بندوبست کیا اس وقت 13ہزار ایسے بچوں کا مفت تعلیمی بندوبست ہورہاہے انھوں نے کہا کہ جو ادارے اور افراد اس میں تعاون کررہے ہیں ان کا شکریہ اداکرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے تاکہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم ہواور ہر انسان کو انفرادی اور اجتماعی طور پر انصاف ملے۔