نوجوانوں کو ایمان اور عقیدے سے منحرف کروانے کا عالمی ایجنڈا جماعت اسلامی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi نوجوانوں کو ایمان اور عقیدے سے منحرف کروانے کا عالمی ایجنڈا جماعت اسلامی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

جماعت اسلامی پونچھ کے شہداء اورغازیوں کے مشن کی علمبردار ہے،پونچھ جماعت اسلامی کا مضبوط پڑھی لکھی اور باصلاحیت قیادت موجود ہے،پونچھ کے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنا نا جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے اسلامی جمعیت طلبہ ،شباب ملی اور جمعیت طلبہ عربیہ ،آزاد کشمیرسے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو مینار پاکستان کے اجتماع میں شریک کروائے وہاں بڑا یوتھ کنونشن ہوگا،اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین، پاکستان اور کشمیرکی قومی قیادت مدعو کی گئی ہے،اس موقع پر اسفادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا،اجتماع عام کے خطابات کشمیرپر قراردادوں کے علاوہ بیرونی دنیا سے آئے ہوئے قائدین سے ملاقاتیں کرکے ان کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اجتماع عام کے موقع پر لاکھوں ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجنے کا انتظام کیا جائے ،عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین سے بھی ای میل کروائی جائیں گی،کشمیر ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی استعمار ہمارے نوجوانوں کو ایمان اور عقیدے سے منحرف کروانے کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنے سارے وسائل لگا رہاہے جو جماعت اسلامی کے لیے ایک بڑا چلینج ہے،جماعت اسلامی پونچھ کے شہداء اورغازیوں کے مشن کی علمبردار ہے،پونچھ جماعت اسلامی کا مضبوط پڑھی لکھی اور باصلاحیت قیادت موجود ہے،پونچھ کے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنا نا جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے ،امت کے نوجوان مغرب کا سب سے بڑا ہدف ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ ،شباب ملی اور جمعیت طلبہ عربیہ ،آزاد کشمیرسے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو مینار پاکستان کے اجتماع میں شریک کروائے وہاں بڑا یوتھ کنونشن ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر سرداراعجازافضل خان،نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود ،امیر ضلع زاہد رفیق،سابق امراء اضلع سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین، پاکستان اور کشمیرکی قومی قیادت مدعو کی گئی ہے،اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا،اجتماع عام کے خطابات کشمیرپر قراردادوں کے علاوہ بیرونی دنیا سے آئے ہوئے قائدین سے ملاقاتیں کرکے ان کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ تر ین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اپنا موقف پوری دنیا کے اسلامی تحریکوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے، اجتماع عام کے موقع پر لاکھوں ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجنے کا انتظام کیا گیاہے ،عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین سے بھی ای میل کروائی جائیں گی،کشمیری ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں،خاص کر نوجوان اس میں شریک ہوں، نوجوان پوری امت کا قبل فخر اثاثہ ہیں،یہ اجتماع عام کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہوگا،جماعت اسلامی پاکستان نے اول روز سے کشمیرکی حقیقی پشتبانی کی ہے اور منزل کے حصول تک ان کی پشتبانی جاری رہے گی،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اس میں پھرپور اندازسے شریک ہوں،جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی محسن ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ اجتماع ایک ایسا ماحول بنائے گا جس سے حقیقی منزل کی طرف سفر آسان ہوگا،انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انتخابی ڈرامہ کررہاہے کشمیریوں نے بائیکاٹ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر