جماعت اسلامی قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے تصورات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کے ایجنڈے کا اعلان کرے گی،ارشد ندیم

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے تصورات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کے ایجنڈے کا اعلان کرے گی،ارشد ندیم {/AF}

 اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،آزاد خطے سے ہزاروں کشمیری مرد خواتین اور نوجوان اجتماع عام میں شریک ہوں گے،قافلوں کو حتمی شکل دے دی ہے،آزاد کشمیر سے موثر شخصیات کو بھی اجتماع میں لے جانے کا خصوصی انتظامات موجود ہیں،اجتماع عام میں مسئلہ کشمیرکو بھرپوراندا ز سے اجاگر کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تصاویری نمائش سمیت عالمی تحریکوں کے قائدین سے ملاقاتین کرکے ان کو کشمیرکے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جائے گا راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے تصورات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کاایجنڈا جتماع عام میں دے گی،جن مقاصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیاتھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں،اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،آزاد خطے سے ہزاروں کشمیری مرد خواتین اور نوجوان اجتماع عام میں شریک ہوں گے،قافلوں کو حتمی شکل دے دی ہے،آزاد کشمیر سے موثر شخصیات کو بھی اجتماع میں لے جانے کا خصوصی انتظامات موجود ہیں،اجتماع عام میں مسئلہ کشمیرکو بھرپوراندا ز سے اجاگر کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تصاویری نمائش سمیت عالمی تحریکوں کے قائدین سے ملاقاتین کرکے ان کو کشمیرکے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے امراء اضلاع سے جائزہ لیتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد خطہ مسائل کی آماجگا ہ بن چکا ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہورہاہے،وزراء کی فوج ظفر موج عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہی ہے ریاست کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں میرٹ کے قتل عام نے نوجوان کو اپنے حق سے محروم کردیاہے،سڑکیں کھنڈرات نقشہ پیش کررہی ہیں،ہسپتال اثارثہ قدیمہ بن چکے ہیں کئی بلڈنگ ہے تو ڈاکٹر نہیں ہے ڈاکٹر ہے تو ادویات نہیں ہیں،تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 23نومبر کے بعد پھرپورانداز سے تحریک چلائی گی،ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہا دکرے گی،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر