{AF}
شباب ملی پونچھ تحریک اسلامی کی امیدوں کی مرکز اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ۔عبدالرشید ترابی{/AF}
روالاکوٹ(پ ر) نوجوانوں کو منظم کرنے اور عوامی حقوق کی جنگ لڑنے پر سردار قیوم افسر اور ان کے ساتھیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے اعجاز افضل ہاؤس ائیرپورٹ روڈ راولاکوٹ میں پاسبان کے عہدے داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاسبان کے چئیرمین سردار عبدالقیوم افسر خان نے کہا کہ بعض غلط فہمیوں کی بنیاد پر پاسبان کے نام سے مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے۔ کل بھی تحریک اسلامی کا ہر اول دستہ تھے اور آج بھی ہیں ۔ غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔ مظلوموں کے حقوق کی جنگ پھر سے شباب ملی پونچھ کے نام سے لڑیں گے ۔ ہمارے تحفظا ت دورکرنے اور شفقت کامظاہرہ کرنے پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی، سابق امیر سردار اعجاز افضل ، نائب امیر ڈاکٹرخالد محمود، سابق امراء ضلع سردار محمد حلیم، سردار سجاد انور، امیر ضلع ، زاہد رفیق اور دیگر احباب کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 12سال قبل اسلامی انقلا ب ، مظلوموں اور محکوموں کی جنگ کا آغاز کیا تھا وہ کلمے والے سبز پرچم تلے جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاسبان کا ہر عہدے دار اور کارکن مطمئن ہے۔اوراتفاق رائے سے شباب ملی کے نام سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ، سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان، نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود ، امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ ، سابق امیر ضلع سردار حلیم خان، سردار سجاد انور ، حزب المجاہدین کے رہنماء سردار نزاکت محمود ، سیکرٹری ضلع سردار عدنان رزاق ، اسسٹنٹ سیکرٹری سردار نسیم ، ضلع شوری کے اراکین سردار مصطفی ، مختا ر علی خان، آصف جاوید طارق خان اور قیوم افسر اپنی ٹیم کے ارکان سردار شاہد لطیف، سردار وقاص لیاقت، علی حسین اعوان، سردار عمیر شفیع، سردار طاہر نقاش، آصف حیات، فضائل ریاض، محسن امتیاز، ریحان تصدق، نجیب قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاسبان کے ذمہ داران کا پھر سے شباب ملی کے نام سے کام کرنے کا فیصلہ تحریک اسلامی کے لئے بابرکت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کی سرزمین اسلامی انقلاب کے لئے آئیڈیل اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔