{AF}
آزاد خطے کے نوجوانوں کا صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے ‘ ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
سرداربخش شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے نوجوانوں کو جہاد کا راستہ اپنانا ہوگا ‘آزاد خطے سے ہزاروں مردو خواتین اور نوجوان اجتماع عام میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں آپ بھی اس پروگرام میں شریک ہوں گے‘ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے سدھنوتی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے نوجوانوں کا صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے اس سے جسمانی ‘ روحانی اور ذہنی ورزش بھی ہوتی ہے اور باہمی تعلقات برداشت اور ٹیم سپرٹ بھی پیدا ہوتی ہے ‘سردار بخش شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے نوجوانوں کو جہاد کا راستہ اپنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی کے زیر اہتمام سردار بخش شہید والی ٹورنامنٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے ہزاروں افراد اجتماع عام میں شریک ہوں گے مرد خواتین اور نوجوان خاص کر اس میں شریک ہوں گے۔ ہماری تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس اجتماع عام میں شریک ہوں ۔ جماعت اسلامی نے حلقے کی بنیاد پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو لوگوں کو لے کر جائیں گی آزاد کشمیر سے سینکڑوں موثر افراد کو بھی اس پروگرام میں شریک کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے اور اس مشن کے تکمیل کے لیے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نوجوان اس جدوجہد کا ہر اول دستہ بنیں۔