{AF}
آزاد کشمیرسے خواتین جماعت اسلامی کے مینار پاکستان اجتماع عام میں بھرپور شرکت کریں گی،میمونہ حمزہ{/AF}
اپنی بہنوں کو وارثت میں حق نہ دینے والے قوم کو کیا حق دلائیں گے،جماعت اسلامی اﷲ کا نظام قائم کرے گی جس کے مطابق ہر فرد کو اپنا حق ملے گا کوئی کسی سے ناانصافی نہیں کرسکے گا،آزاد خطے میں خواتین اسلامی نظام کے قیام کے لیے جہاد میں بھرپور حصہ لے گی مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل میمونہ حمزہ نے کہاہے کہ آزاد کشمیرسے خواتین جماعت اسلامی کے مینار پاکستان اجتماع عام میں بھرپور شرکت کرے گی،اپنی بہنوں کو وارثت میں حق نہ دینے والے قوم کو کیا حق دلائیں گے،جماعت اسلامی اﷲ کا نظام قائم کرے گی جس کے مطابق ہر فرد کو اپنا حق ملے گا کوئی کسی سے ناانصافی نہیں کرسکے گا،آزاد خطے میں خواتین اسلامی نظام کے قیام کے لیے جہاد میں بھرپور حصہ لے گی ان خیالا ت کااظہار انھوں نے اجتماع عام کے حوالے سے مہم کے دوران کیا ،انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں خواتین آبادی کا 52فیصد ہیں،یہ خواتین اپنے گھروں کے مورچے کو مضبوط کریں مغربی تہذیبی یلغار سے اپنے بچوں کو بچائیں تو 70فیصد نوجوان نسل دین سے وابستہ ہوجائے گی،انھوں نے کہاکہ مغرب خواتین کے حقوق کے نام پر ان کی تذلیل کررہاہے اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے خواتین کو ان کے حقوق دیے ہیں،سیکولر لادینی نظام خواتین کو اپنی عصمت سے بھی محروم کرنا چاہتاہے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کی خواتین کو منظم کرکے ان کو اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ بنایا جائے گا جو اپنے دائرہ کار کے اندر کام کرے گا،انھوں نے کہاکہ اسلامی نظام کے قیام سے ہی خواتین کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ خواتین لاہور کے اجتماع میں شرکت کے لیے تمام خواتین کو دعوت دیں۔