جماعت اسلامی لاہور مینار پاکستان کے سائے تلے اسلامی ماڈل بستی قائم کرے عوام میں اس میں شریک ہوں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی لاہور مینار پاکستان کے سائے تلے اسلامی ماڈل بستی قائم کرے عوام میں اس میں شریک ہوں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 صدر ریاست ،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سمیت سب کو دعوت دی جائے گی،علماء کرام سول سوسائٹی سب کو دعوت ہے،اجتماع عام میں پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاجائے گا باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابیجماعت اسلامی لاہور مینار پاکستان کے سائے تلے اسلامی ماڈل بستی قائم کرے عوام میں اس میں شریک ہوں،صدر ریاست ،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سمیت سب کو دعوت دی جائے گی،علماء کرام سول سوسائٹی سب کو دعوت ہے،اجتماع عام میں پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاجائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ مہم تیز تر کی جائے آزاد کشمیر سے ہزاروں افرا د کو اس پروگرام میں شریک کروایا جائے،یہ اجتماع میں تربیتی پروگرامات بھی ہوں گے ،انھوں نے کہاکہ تمام امراء اضلع مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کارکنان سب مل کر ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے آنے کی وجہ سے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈریز پر بھی جارحیت شروع کر دی گئی ہے واہگہ بارڈر پر حملہ ہو یا بلوچستان میں تخریب کاری ان سب کے پیچھے ہندوستان کارفرما ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ہندوستانی فوج گن پوائنٹ پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرتی ہے اور چند لوگوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر لے جا کر یہ اعلان کرواتی ہے کہ انتخابات ہو گئے ہیں ۔ حریت قائدین نے ان ڈرامہ انتخابات کا بائیکاٹ کر کے دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے متبادل ان انتخابات کو نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ملین مارچ کی طرح اور بھی مارچ ہوں گے ہندوستان کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت خوش آئند ہے ۔ او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کو کشمیر بھیجے تاکہ وہ متاثرین سیلاب کی صورت حال کا بھی جائزہ لیں اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کو تنہا نہ چھوڑیں ہندوستان نہ خود مدد کر رہا ہے نہ کسی کو جانے کی اجازت دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک بھارت سے دو ٹوک انداز میں بات کریں کہ وہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق فراہم کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر