برادریوں اور اضلاع کی بنیاد پر ججز اور پبلک سروس کمیشن بنایا جائے گاتو پھر ریاست میں عدل و انصاف کا نظام کون قائم کرے گا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبرادریوں اور اضلاع کی بنیاد پر ججز اور پبلک سروس کمیشن بنایا جائے گاتو پھر ریاست میں عدل و انصاف کا نظام کون قائم کرے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ (پ ر)امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر ریاستی میڈیا نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں، شہدا کا مشن تشنہ تکمیل ہے، جماعت اسلامی ریاست میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذکے لیے جد و جہد کر رہی ہے، بیس کیمپ کے قیام کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے ، لبریشن سیل تحریک آزادی کشمیر اجاگر کرنے کے بجائے حکمرانوں نے کارکنوں کے روز گارکیمپ بنا دیا، برادریوں اور اضلاع کی بنیاد پر ججز اور پبلک سروس کمیشن بنایا جائے گاتو پھر ریاست میں عدل و انصاف کا نظام کون قائم کرے گا، حادثے کی موت بھی شہادت کے درجے میں آتی ہے سجاد شہید انتہائی نظریاتی اور منجھے ہوئے صحافی تھے جنہوں نے 1990کی تحریک کے دوران قلمی محاذ پر گرانقدر خدمات سر انجام دیں ان کے صحافتی مشن کو ان کے پیش رو جاری رکھیں ، سجاد شہید کا تعلق بر صغیر کے دونشور ، ادیب چراغ حسن حسرت کے خاندان سے ہے جنہوں نے بر صغیر میں اپنا منفرد مقام بنایا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاد شہید پریس کلب کے زیر اہتمام سجاد الحسن شہید کی اکیسویں سالانہ برسی کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت پریس کلب کے صدر راجہ عبد الحفیظ نے کی، تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور ، صدر یونین آف جرنلسٹس ضلع باغ طاہر عباسی، سابق صدور پریس کلب پرویز الحسن طاہر، افراز گردیزی، سردار اشتیاق حسین، زاہد گیلانی، سابق صدر CUJراجہ اشرف ، جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار عتیق سدوزئی، گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئر مین حاجی افراہیم، سابق صدر انجمن تاجران خان سلیم خان، سابق صدر انجمن شہریان عبدالقادرآفریدی، سیف اﷲ شوکت سمیت دیگر نے خطاب کیا، مہمان خصوصی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ باغ ضلع کی تحریک میں صحافی ڈاکٹر ضیغم سلیم مرحوم کا بنیادی کردار ہے جو آئے روز اخبارات میں آرٹیکل اور خبریں تحریر کرتے تھے ان کے علاوہ سردار حنیف شہید، ڈاکٹر سلیم کیانی، اور عزیز مغل مرحوم نے بھی باغ کی صحافت میں اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سجاد شہیداور ان کے خاندان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کی عدم تعمیر کے باعث لاکھوں طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں ، متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے فوری واپس کیے جائیں ، ریاست میں تعمیر نو چیلینج بن چکی ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ر اجہ عبد الحفیظ نے کہا کہ سجاد لحسن شہید کی صحافتی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے مختصر عرصے میں صحافت میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے ، تحریک آزادی کے ابلاغی محاذ پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ریاستی حکمرانوں نے سجاد شہید کے اہل خانہ سے کبھی خیریت تک دریافت نہیں کی جو لمحہ فکریہ ہے، تقریب کے آخر میں سجاد شہید کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ممبر اسمبلی سردار میر اکبر اور صحافی راجہ اشرف کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر