کل پاکستان جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریاں عروج پر عبدالرشید ترابی،ارشد ندیم اور دیگر قائدین کے طوفانی دورے عوام میں جوش دیدنی راولپنڈی ،باغ ،روالاکوٹ،کوٹلی ِمیرپور،مظفرآباد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکل پاکستان جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریاں عروج پر عبدالرشید ترابی،ارشد ندیم اور دیگر قائدین کے طوفانی دورے عوام میں جوش دیدنی راولپنڈی ،باغ ،روالاکوٹ،کوٹلی ِمیرپور،مظفرآباد{/AF}

( نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام توجہ کا مرکز بن گیا،آزاد کشمیرمیں ہر طرف پوسٹر بینرز،آویزاں ہیں ہینڈ بل اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا خط اوردعوت نامہ ہر فرد تک پہنچانے کا کام زور وشور سے جاری ہے،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،نائب امراء اور دیگرقائدین کے طوفانی دورے جاری ہیں،عوام میں جوش وجذبہ دیدنی ہے،آزاد کشمیرسے ہزاروں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے،آزا د خطے سے موثر افرادکو لے جایا جارہاہے،جن کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے 23نومبرکے بعد پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں کرپشن ظلم ناانصافی میرٹ کی پامالی،تعمیر نو کے کاموں میں ست رفتار کے خلاف کھلی کچہریاں لگانے کا اعلان بھی کردیا ہے،جس سے آزاد خطے کا سیاسی درجہ حرارت اور بھی بڑھ کیا گیاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر