اسرائیل قبلہ اول اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرکے سوا ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کررہاہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemاسرائیل قبلہ اول اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرکے سوا ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کررہاہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

پلندری ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اسرائیل قبلہ اول اور مقدسات اسلامی کی بے حرمتی کرکے سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہاہے،او آئی سی کا ہنگامی اجلا س بلوا کر بیت المقدس کو شہید کرنے کی سازش کا نوٹس لیا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینا ر پاکستان مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہ اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ جس طرح عالمی صہونیوں نے فلسطین پر قبضہ کرکے فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں اسی طرح بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیرپر قبضہ کرکے مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے،انھوں نے کہاکہ کشمیراور فلسطین کو آزادی دیے بغیردنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،دنیا کے امن کے دشمن بھارت اور اسرائیل ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے حکمران ان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سجدہ ریز ہیں،جماعت اسلامی بزدل حکمرانوں سے قوم کو آزاد کروانے کی جدوجہد کررہی ہے مینار پاکستان کا تاریخی اجتماع اس کا آغاز ہوگا،انھوں نے کہاکہ ہزاروں کشمیری مینار پاکستان کے اجتماع میں شرکت کریں تاکہ ظلم کے نظام کے خلاف آوازکو تقویت ملے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر