یکسو قوم کی تعمیر کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا حالات اور وقت کا تقاضا ہے ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi یکسو قوم کی تعمیر کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا حالات اور وقت کا تقاضا ہے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

علم اور تقوے کے ہتھیار سے لیس ہو کر مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ بھی کیا جا سکتا ہے اور اپنی قوم کو عروج بھی دلایا جا سکتا ہے ‘حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیمی خدمات انجام دینے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے ‘غازی ملت گرین ویلی سیکنڈری سکول کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیں ‘والدین اور اساتذہ مل کر نسل نو کی تعمیر اسلامی بنیادوں پر کریں محض ڈگریاں حاصل کرنے سے مطلوبہ مسلمان نہیں بن سکتا جن اقوام نے عروج حاصل کیا انہوں نے تعلیم پر بھر پور توجہ دی تھوراڑ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ یکسو قوم کی تعمیر کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا حالات اور وقت کا تقاضا ہے ‘طبقاتی نظام تعلیم نے ہماری قوم کو تقسیم کر دیا ہے ‘ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے مقابلے کیسے ہو سکتے ہیں حکومت یکساں نصاب اوریکساں یونیورسٹیوں اور کالجز کا راستہ اختیار کرے اور پھر مقابلے کے امتحانات میں دیکھیں کہ کون سبقت لے جاتا ہے ۔غازی ملت گرین سیکنڈری سکول کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیں حکومت تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ملت گرین ویلی سیکنڈری سکول کی یوم تقریب والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل صاحبہ سکول اور دیگر معززین اور قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی کو بچوں نے سلامی پیش کی پرنسپل سیکنڈری سکول نے عبدالرشید ترابی کو شیلڈ بھی پیش کی ۔تقریب یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ والدین اور اساتذہ دونوں مل کر نسل نو کی اسلامی بنیادوں پر تعمیر کریں محض ڈگریاں حاصل کرنے سے مطلوبہ مسلمان نہیں بن سکتا ۔ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے مغربی تہذیبی یلغار نے نسل نو کو اپنی روایات اور تعلیم سے دور کر دیا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی والدین اور اساتذہ اپنے اپنے مورچوں میں کام کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سرکار کا نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے میرٹ کی پامالی اور اساتذہ کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے سرکاری نظام تعلیم موجودہ ضروریات پوری نہیں کر رہا ہے ۔حکومت پنجاب کی طرح یہاں بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس سے حکومت کا بوجھ بھی کم ہوگا اور تعلیم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے لیے یہ خطہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں ۔ کشمیر کا بڑا حصہ آزاد کروانا باقی ہے اور آزاد خطے کو حقیقی ماڈل بنانا بھی ہمارا ہدف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم یکسو اور یک زبان ہو کر ظلم اور استحصالی نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو تاکہ وہ مقاصد حاصل ہو سکیں جن کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیا تھا۔ نسل نو کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی دلانا بھی بہت ضروری ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب میں کشمیریات شامل کرے تاکہ نسل نو مسئلہ کشمیر سے آگاہ رہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر