جذ بہ جہاد سے سرشار قوم کرپٹ نظام اور بدیانت قیادت کب تک برداشت کرے گی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجذ بہ جہاد سے سرشار قوم کرپٹ نظام اور بدیانت قیادت کب تک برداشت کرے گی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا،ہزاروں کشمیری مرد وخواتین اور نوجوان شریک ہوں گے،موجودہ حالات میں یہ اجتماع عام تاریخ کا دھارابدل دے گا،کشمیرکی آزاد اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو بنیاد ی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیں گے،اسلامی اور خوش حال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے بلوچ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جذ بہ جہاد سے سرشار قوم کرپٹ نظام اور بدیانت قیادت کب تک برداشت کرے گی،مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا،ہزاروں کشمیری مرد وخواتین اور نوجوان شریک ہوں گے،موجودہ حالات میں یہ اجتماع عام تاریخ کا دھارابدل دے گا،کشمیرکی آزاد اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو بنیاد ی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینا ر پاکستان چلو مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے قیام کا مشن لے کر نکلی ہے جب تک یہ مشن پورا نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی،انھوں نے کہا کرپٹ قیادت کو تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،مینار پاکستان کا یہ تاریخی اجتماع ایک بار پھر پاکستان کی منزل کا تعین کرے گااور حقیقی اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے قیام تک جہاد جاری رکھے گا ،اسلامی اور خوش حال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر