عدل انصاف پر مبنی معاشرے اور کرپشن فری حکومت کے قیام کے لیے جماعت اسلامی میدان جہاد میں ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi عدل انصاف پر مبنی معاشرے اور کرپشن فری حکومت کے قیام کے لیے جماعت اسلامی میدان جہاد میں ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

جماعت اسلامی کے کارکن عوام کو اجتماع عام میں شریک کروانے کے لیے اپنی مہم کو تیز تر کریں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام اور خواص کے پاس جائیں ان تک دعوت پہنچائیں،اجتما ع عام میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لاکھوں ای میل بھیجی جائیں گی،تمام عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین اجتماع میں شریک ہوں گے ،اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے کشمیرسے ہزاروں افراد شریک ہوں،مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کے اعلان کے ساتھ ساتھ کشمیرکی آزادی کا خصوصی ایجنڈا بھی دیا جائے گا،اراکین جنرل کونسل کا اجتماع بھی وہاں ہی ہوگا،نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیاہے،کرپٹ نظام اور بدیانت قیادت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیے ہے ہٹیاں(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ہے کہ عدل انصاف پر مبنی معاشرے اور کرپشن فری حکومت کے قیام کے لیے جماعت اسلامی میدان جہاد میں ہے،جماعت اسلامی کے کارکن عوام کو اجتماع عام میں شریک کروانے کے لیے اپنی مہم کو تیز تر کریں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام اور خواص کے پاس جائیں ان تک دعوت پہنچائیں، ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ہٹیاں میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع پروفیسر شوکت سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاہے پٹ نظام اور بدیانت قیادت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیے ہے ،انھوں نے کہاکہ اجتما ع عام میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لاکھوں ای میل بھیجی جائیں گی،تمام عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین اجتماع میں شریک ہوں گے ،اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے کشمیرسے ہزاروں افراد شریک ہوں،مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کے اعلان کے ساتھ ساتھ کشمیرکی آزادی کا خصوصی ایجنڈا بھی دیا جائے گا،اراکین جنرل کونسل کا اجتماع بھی وہاں ہی ہوگا،نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیاہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس نظام نے ظلم کی انتہا کردی ہے،غریب غریب تر اور امیر امیر ترہورہے ہیں قومی وولت کی لوٹ سیل جاری ہے تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے،میرٹ کے قتل عام نے نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیاہے،بے روزگاری اور مہنگائی آسمان سے باتیں کرر ہی ہے،انھوں نے کہاکہ ان سب مسائل کا حل دیانت دار قیادت کا ں انتخاب ہے اسلامی نظام اور دیانت دار قیادت ہی مسائل حل کرسکتی ہے،عوام نے گزشتہ 67برسوں سے دیکھ لیا ہے کہ پاورپالیٹکس کرنے والی جماعتوں نے ان کو کیا دیا ہے،اب ان کی تبدیلی کا وقت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر