{AF}
جماعت اسلامی کے مینا ر پاکستان اجتماع عام کی تیاریاں جاری۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے ضلع کوٹلی کے تمام حلقوں اور اہم مقامات کے دورے مکمل کرلیے۔{/AF}
کوٹلی (پ ر)کارکن رابطہ عوام مہم میں مصروف، پوسٹر چسپاں کر دیئے گئے۔اجتماع عام میں شرکت کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا۔ ترجمان جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے مطابق 21تا 23نومبر مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے ملک گیر اجتماع عام کی تیاریاں ضلع کوٹلی میں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ عوام اورکارکنوں کی بڑی تعداد کی اجتماع میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیرعبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کھوئیرٹہ، سہنسہ، نکیال ، چڑھوئی، کوٹلی، گلپور اور پنجیڑہ کے تفصیلی دورے مکمل کرلیے ہیں۔ کارکنان کے اجلاسوں میں عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے ضلع کوٹلی سے زیادہ سے زیادہ افراد کی اجتماع عام میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔شرکاء کی رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ اور وسائل کے انتظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق مینار پاکستان اجتماع عام میں قومی ایجنڈے کااعلان کریں گے۔وطن عزیز کو موجودہ گھمبیرمسائل سے دیانتدار اورمخلص قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ عوام باری باری اقتدار کے منصب پر آنے والی جماعتوں سے مایوس ہیں۔ ایسے میں جماعت اسلامی کی قیادت امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں حلقہ کوٹلی سے زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ، گوئی سے قاری حنیف طیب، نکیال سے چوہدری محمد بوستان، پنجیڑہ سے راجہ عرفان احمد، سہنسہ سے سردار عابد حسین عابد، گلپور سے اجمل جنجوعہ، چڑھوئی سے امتیاز دانش اورکھوئیرٹہ سے توصیف الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ کی قیادت میں انتظامی کمیٹیاں مصروف عمل ہیں۔