{AF}
مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں مسئلہ ،کشمیرکو بھرپورا اندا سے اجاگر کیا جائے گا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
مقبوضہ کشمیرہونے والے مظالم کی تصویری نمائش لگائے جائے گی،لاکھوں کی تعداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل کی جائیں گی،نوجوان اپنے لیپ ٹاب ساتھ لائیں کشمیری سے بڑی تعد ادمیں افراد شریک ہوں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کے21نومبر سے شروع ہونے والے اجتماع عام میں مسئلہ ،کشمیرکو بھرپورا اندا سے اجاگر کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیرہونے والے مظالم کی تصویری نمائش لگائی جائے گی،لاکھوں کی تعداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا،نوجوان اپنے لیپ ٹاپ ساتھ لائیں کشمیری سے بڑی تعد ادمیں افراد شریک ہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماع عام کے حوالے سے گفتگو رکرتے ہوئے کیا،اس حوالے سے آج سے سیکرٹری جنرل بلوچ کے حلقوں اور یونین کونسلز کا دورہ کریں گے اور مینار پاکستان چلو مہم میں حصہ لیں گے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ مینار پاکستان کا سالانہ اجتماع عام تحریک آزادی کشمیرمیں سنگ میل ثابت ہوگا،اس اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے عالم سلام کے قائدین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی اور ان کو کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے مسئلے کو اجاگر کریں،انھوں نے کہاکہ 21نومبر کو کل کشمیر اجتماع اراکین جنرل کونسل بھی وہاں ہوگا۔